- لاہور: گندم کی خریداری نہ ہونے پر احتجاج کرنے والے کسان گرفتار
- اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی پولیس کا اغوا برائے تاوان کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
- انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- ضلع خیبر: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
- وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار
- ملکی معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
- سرجری سے انکاری معمر افراد کیلئے انتباہ
- صوتی آلودگی کے پرندوں پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات
- شہباز شریف اور بلاول حکومت پی ٹی آئی کے حوالے کردیں، فضل الرحمان
- بھارتی وزیر خارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
- مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود بائیس فیصد کی سطح پر برقرار
- خیبر پختون خوا میں بارشوں سے تین روز کے دوران 10 افراد جاں بحق
فوج خود آکرمعاملہ حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، چوہدری شجاعت
اسلام آباد: مسلم لیگ قائد اعظم کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ میرے بیان کوغلط انداز میں پیش کیا گیا میں نے فوج کو آنے کا نہیں مدد کرنے کا کہا تھا۔
گزشتہ روزطاہرالقادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگومیں چوہدری شجاعت نے کہاکہ سیاستدان معاملات کو حل کرنے کی کوششیں کررہے ہیں، امید ہے کہ جلد کسی نتیجے پر پہنچ جائین گے، انھوں نے کہا کہ آرمی کو میں نے نہیں کہا تھا کہ فوج آکر اقتدار کواپنے کنٹرول میں لے لے، میرے بیان کو غلط اندازمیں پیش کیاگیا، میں نے فوج کے متعلق یہ کہا تھا کہ فوج آکر معاملات حل کرنے میں مدد کرے، انھوں نے کہا کہ پہلے بھی حکومت کی درخواست پر فوج اس معاملے میں مداخلت کرچکی ہے، اب پھر فوج کوخود سے آکرمعاملے کے حل کے لیے کردارادا کرنا چاہیے تاکہ قوم کواس بحران سے نکالا جاسکے۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں حکومت کے ساتھ نہیں ہمارے ساتھ کھڑی ہیں۔ دوسری طرف مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما پرویزالٰہی نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے سیلاب کی تباہ کاریوں میں اضافہ ہواہے،حکومت ناکام ہی نہیں بلکہ بے نقاب بھی ہو گئی ہے۔انھوںنے کہاکہ بوٹ پہن کر کشتیوں میں بیٹھ کر ڈرامہ کیا جاتا ہے اب وہ زمانہ گیا، ان کی ڈرامہ بازیاں اب عوام کو مزید بیوقوف نہیں بناسکتیں، حکمرانوں نے کچھ نہیں کیا اس لیے فوج کو آنا پڑا جو کام حکومت نے کرنے تھے وہ فوج کوکرنا پڑرہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔