- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا
- ملکی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- اسلام آباد میں بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
- آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
- بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستانی ٹیم کے اعلان میں تاخیر کیوں؟
- سفارتکاری کی آڑ میں عالمی سطح پر کام کرنیوالا بھارتی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک بے نقاب
- موٹروے پولیس سے تلخ کلامی کا واقعہ، کارسوار خواتین کیخلاف مقدمہ درج
- معدہ کی صحت کو کیسے یقینی بنائیں؟
- ادویات کے مضر اثرات سے بچاؤ کی تدابیر
- ٹی20 ورلڈکپ؛ سابق کرکٹر نے حارث رؤف کو اپنے اسکواڈ سے باہر کردیا
- مسلسل ویپنگ کرنے والوں میں زہریلی دھاتوں کی موجودگی کا انکشاف
- یہ پھول آن لائن خریدنے سے ہوشیار رہیں!
- موسمیاتی تغیر کے خلاف پودوں کو بہتر بنانے کی کوششیں
- سنیما اور ہمارا لڑکپن
- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
دھرنے والے مفادات کی سیاست کر رہے ہیں، اصل ایجنڈا سامنے آگیا، نواز شریف
لاہور: وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعلیٰ شہبازشریف اورصوبائی حکومت کے متاثرین سیلاب کی امداد کیلیے کیے جانے والے اقدامات پر مکمل اعتمادکا اظہار کیاہے جبکہ وزیراعظم نے حکومت پنجاب کو متاثرین سیلاب کوعید پیکیج کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم سے لاہورمیں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں پنجاب میں بارشوں اورسیلاب کی صورتحال اوردیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔نواز شریف نے صوبائی حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ (ن)لیگ کی حکومت کامشن صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے جس کیلیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے اور متاثرین سیلاب کو کسی بھی سطح پر تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
احتجاجی دھرنے والوں کااصل ایجنڈہ قوم کے سامنے آچکاہے،وہ ملک اور قوم کی نہیں اپنے مفادات کی سیاست کررہے ہیں۔قوم دھرنے والوں کی ملک کوعدم استحکام کاشکارکرنے اور جمہوریت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی،حکومت دن رات عوام کی خدمت اورملکی ترقی کا مشن جاری رکھے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔