- کراچی؛ جنریٹر مارکیٹ کی دکان میں گیس سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق
- گندم خریداری کیس؛ حکومتی پالیسی میں مداخلت نہیں کرینگے، لاہور ہائی کورٹ
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ سابق کرکٹر نے محمد عامر کو اپنے اسکواڈ سے باہر کردیا
- فوڈ رائیڈر جلد ڈلیوری کے چکر میں 28 چالان کروا بیٹھا
- لاہور کے حلقہ پی پی 161 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ کالعدم قرار
- اسرائیلی کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری؛ بچوں سمیت 34 فلسطینی شہید
- بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل منتقلی کیس میں عدالت سے باہر تصفیے کا امکان
- لاپتہ افراد کیس؛ سندھ ہائیکورٹ نے جبری گمشدگی پر سوالات اٹھا دیے
- وزیرستان؛ مسلح ملزمان سرکاری اسکول میں داخل، آتشیں مواد سے دھماکا
- ججز خط کیس؛ عدلیہ کو اپنی مرضی کے راستے پر دھکیلنا بھی مداخلت ہے، چیف جسٹس
- عدت نکاح کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب ریفرنس ختم
- وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بھیجا گیا الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل
- پاکستان کو کمزور طبقے کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے مالی اہداف پر عمل کرنا ہوگا، آئی ایم ایف
- 2023، آئی پی آر کی خلاف ورزیوں سے خزانے کو 800ارب کا نقصان
- تمباکو، چینی، سیمنٹ کھاد پر لاگو ٹریک سسٹم میں خامیوں کا انکشاف
- پاکستان کا چین سے مل کر سولر پینلز کی تیاری کا منصوبہ
- 2023، بینک صارفین کو ایک ارب 26 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف فراہم
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ کیا ہو؟ سلمان بٹ نے بتادیا
حالیہ بارشوں کی بدولت تربیلا اور منگلا ڈیم بھر گئے، مزید ذخیرے کی گنجائش ختم
لاہور: حالیہ بارشوں اور سیلاب نے جہاں وطن عزیز کو شدید جانی اور مالی نقصان پہنچایا وہیں انہیں بارشوں اور سیلاب کی بدولت ملک کے دو سب سے بڑے ڈیم تربیلا اور منگلا مکمل طور پر بھر گئے ہیں۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج 62 ہزار417 کیوسک ہے جبکہ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ایک ہزار 242 فٹ کی اپنی انتہائی سطح پر برقرار ہے۔ اس کے علاوہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 74ہزار900 اور اخراج 56 ہزار 100 کیوسک ہے، ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 550 فٹ کی انتہائی سطح پر پہنچ گئی ہے، دونوں ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ ایک کروڑ 38 لاکھ 42 ہزار ایکڑ فٹ ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ڈیم میں قابل استعمال پانی کا موجودہ ذخیرہ ملک کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔ ذخیرہ کئے گئے پانی سے لاکھوں ایکڑ اراضی سیراب ہوگی اور سستی بجلی پیدا ہوسکے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔