حالیہ بارشوں کی بدولت تربیلا اور منگلا ڈیم بھر گئے، مزید ذخیرے کی گنجائش ختم

ویب ڈیسک  جمعرات 18 ستمبر 2014
تربیلا ڈیم  1550 اور منگلا ڈیم 1242 فٹ کی انتہائی سطح تک بھر گئے۔  فوٹو: فائل

تربیلا ڈیم 1550 اور منگلا ڈیم 1242 فٹ کی انتہائی سطح تک بھر گئے۔ فوٹو: فائل

لاہور: حالیہ بارشوں اور سیلاب نے جہاں وطن عزیز کو شدید جانی اور مالی نقصان پہنچایا وہیں انہیں بارشوں اور سیلاب کی بدولت ملک کے دو سب سے بڑے ڈیم تربیلا اور منگلا مکمل طور پر بھر گئے ہیں۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق منگلا ڈیم  میں پانی کی آمد اور اخراج 62 ہزار417 کیوسک ہے جبکہ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ایک ہزار 242 فٹ کی اپنی انتہائی سطح پر برقرار ہے۔ اس کے علاوہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 74ہزار900 اور اخراج 56 ہزار 100 کیوسک ہے، ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 550 فٹ کی انتہائی سطح پر پہنچ گئی ہے، دونوں ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ ایک کروڑ 38 لاکھ 42 ہزار ایکڑ فٹ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ڈیم میں قابل استعمال پانی کا موجودہ ذخیرہ ملک کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔ ذخیرہ کئے گئے پانی سے لاکھوں ایکڑ اراضی سیراب ہوگی اور سستی بجلی پیدا ہوسکے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔