- لاہور کے اسپتال میں ڈکیتی، ڈاکوؤں نے مریضوں اور عملے کو لوٹ لیا
- پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچز کا باقاعدہ اعلان کردیا
- وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ
- عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے این آر او چاہتے ہیں جو انہیں نہیں ملنا، عظمی بخاری
- برطانیہ؛ بچیوں کیساتھ جنسی زیادتی پر 24 ملزمان کو 346 سال قید
- خراب پرفارمنس؛ صائم، عثمان، اعظم خان کا مستقبل کیا ہوگا؟ کپتان کا بیان آگیا
- کراچی میں دیوروں کے ہاتھوں بھابھی قتل
- کراچی اور بلوچستان پولیس کو مطلوب بی ایل اے کا دہشتگرد ساتھی سمیت گرفتار
- رشتے دار کو خون دینے اسپتال آنے والا نوجوان حادثے میں جاں بحق
- امریکی جامعات میں اسرائیل مخالف مظاہرین پر پولیس کا حملہ؛ متعدد طلبا زخمی
- ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ میں مختلف ممالک کا اظہار دلچسپی
- ایف بی آر کے گریڈ 20 تا 22 کے 36 افسروں کے تقرر و تبادلے
- پی ٹی آئی مذاکرات کے بجائے ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، شرجیل میمن
- ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی ناکامی کی تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم
- پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
- آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان
- ٹی20 ورلڈکپ؛ بازید خان نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا بتادیا
- خیبر پختونخوا؛ تحصیل کونسل کے چیئرمینز کی 6خالی نشستوں پر پولنگ جاری
- غیر ملکی ماہرین کی خدمات کیلیے قوانین میں نرمی کی سمری منظور
- یوٹیوب کا اشتہارات کے متعلق نئے فیچر کی آزمائش
2011 کے جلسے کے بعد پارٹی کو خریدنے کی کوشش کی گئی، عمران خان کا انکشاف
اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ 30 اکتوبر 2011 کے جلسے کے بعد پارٹی کو خریدنے کی کوشش کی گئی لیکن میں نے یہ پیشکش ٹھکرادی۔
اسلام آباد کے ڈی چوک پر آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ امیر شخص وہ ہے جو کسی صورت اپنے ضمیر کا سودا نہیں کرتا جبکہ بعض افراد کی جانب سے تحریک انصاف کے 30 اکتوبر 2011 کے جلسے کے بعد پارٹی کو 300 کروڑ روپے میں خریدنے کی کوشش کی گئی لیکن اس آفر کو ٹھکرا دیا گیا، قوم میرے ساتھ ہے تو کسی کی پرواہ نہیں ملک کو مثالی اسلامی ریاست بنا کر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں دوسروں کے کہنے پر اپنے لوگ مروائے گئے اور اس کام کی رقم وصول کی گئی لیکن آئندہ کوئی حکمران اس قسم کی حرکت نہیں کر پائے گا، تحریک انصاف کے دھرنوں نے قوم کو جگا دیا اور عوام جیت گئے اب اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی۔
تحریک انصاف کے چیرمین کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں دشمنوں کے ساتھ بھی انصاف ہونا چاہئے لیکن یہاں بدقسمتی سے انصاف کے حقدار کو بھی انصاف نہیں ملتا، “گو نواز گو” کا نعرہ اب نہیں رکے گا بلکہ وزیراعظم نواز شریف کے محافظ بھی گو نواز گو کا شور مچائیں گے،عوام میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے یہی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں بندوق کے زور پر، ڈرون سے حملہ کرکے یا بمباری سے راج نہیں کیا جاتا بلکہ اعلیٰ کردار کی حامل قومیں راج کرتی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔