بونیرمیں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق،2 زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 6 اگست 2015
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔  فوٹو: فائل

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔ فوٹو: فائل

بونیر: نواگئی میں زمین کے تنازعے پر 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بونیرکے علاقے نواگئی میں دو گروپوں نے تلخ کلامی کے بعد ایک دوسری پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے، پولیس نے لاشوں اورزخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ علاقے میں اب بھی کشیدگی برقرار ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازع کا شاخسانہ ہے تاہم واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔