- آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
- فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
- لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کا کارندہ گرفتار
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: فتح کو ترسی پاکستان ٹیم نے جیت کا ذائقہ چکھ لیا
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی
- پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے گھر نام نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے دیا
- ایران نے امریکی و برطانوی حکام اور کمپنیوں پر پابندی لگادی
- محمود اچکزئی کا سابق نگران وزیر اور ڈی سی کوئٹہ کو 20 ارب ہرجانے کا نوٹس
- مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف وزارت عظمی سے پیچھے ہٹ گئے، محمد زبیر
- آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل
- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
پاکستان 2016 میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل کیمسٹری اولپمیاڈ کی میزبانی کرے گا
کراچی: پاکستان کو آئندہ سال سالانہ بین الاقوامی کیمسٹری اولمپیاڈ کی میزبانی مل گئی ہے اور میزبانی کے فرائض کراچی یونیورسٹی میں واقع بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم ( آئی سی سی بی ایس) کرے گا۔
جامعہ کراچی میں حسین ابراہیم جمال انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز سائنسداں اور کیمسٹری اولپمیاڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عطاالرحمان نے بتایا کہ 1968 سے شروع ہونے والی کیمسٹری اولمپیاڈ کا انعقاد ہر سال دنیا کے مختلف ملکوں میں ہوتا ہے تاہم 48 سال میں پہلی بار پاکستان اس کی میزبانی کرے گا۔ کراچی یونیورسٹی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم ( آئی سی سی بی ایس) میں منعقد ہونے والی اس اولمپیاڈ میں 75 ممالک کے400 نوجوان کیمیادان اور 150 ماہرین شرکت کریں گےاور 20 سے 29 جولائی 2016 تک جاری رہنے والی اس تقریب سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تصور اجاگر ہوگا اور مقامی افراد کو بھی اپنی صلاحیتیں اور قابلیت دکھانے کا موقع ملے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی کیمسٹری اولمپیاڈ کی مکمل رکنیت 2005 میں ملی تھی جب کہ رواں برس آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں 47 ویں بین الاقوامی کیمسٹری اولمپیاڈ میں 2 پاکستانی اسکالرز نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔