- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان مزید ایک روز تاخیر
- متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی یقین دہانی
- راولپنڈی؛ کم سن طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا وین ڈرائیور گرفتار
- عدالتی رپورٹنگ پر پیمرا کی پابندی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
- ہم نے کشکول توڑ دیا ہے، قومیں محنت ولگن سے ترقی کرتی ہیں، وزیراعظم
- اسلام آباد سے اسکردو جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز حادثے سےبال بال بچ گئی
- آسٹریلوی والی بال ٹیم تین میچوں کی سیریز کیلیے پاکستان آئے گی
- انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 17 پیسے کی کمی
- اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 51 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ
- وزیراعظم شہباز شریف 4 تا 7جون چین کا دورہ کریں گے
- 15 منٹ میں ہیرے بنانے کا طریقہ دریافت
- سوشل میڈیا صارف نے اپنی کٹی ہوئی ٹانگ سے دوستوں کی دعوت کردی
- کراچی؛ نویں اوردسویں جماعت کے امتحانی پرچے لیک کرنے والا ملزم گرفتار
- کم عمر افراد میں ذیا بیطس کی تشخیص خطرناک حد تک بڑھنے کا انکشاف
- بجلی کی قیمت فی یونٹ پانچ روپے بڑھانے کی نیپرا سماعت مکمل
- گجر، اورنگی، محمود آباد نالے کے متاثرین کو ساڑھے 14 لاکھ معاوضہ اور پلاٹ کی سفارش
- ایک ادارے کی سیاست میں مداخلت سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے، عمر ایوب
- اڈیالہ جیل میں قیدی سے جنسی زیادتی کا واقعہ
- میڈیا کو توہین عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے سے روکنے کا حکم
- ہم یو اے ای سے قرض نہیں مشترکہ سرمایہ کاری چاہتے ہیں، وزیراعظم
واٹس ایپ اور فیس بک کے استعمال سے منع کرنے پر دُلہن نے خودکشی کرلی
نئی دلی: سوشل میڈیا جہاں ایک طرف رشتوں کو قریب لا رہا ہے تو دوسری طرف لوگوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرکے فاصلے بھی بڑھا رہا ہے اور کہیں تو لوگوں کی زندگی کے خاتمے کا باعث بھی بن رہا ہے ایسا ہی کچھ ہوا بھارت میں جہاں ایک نئی نویلی دُلہن نے شوہر کی جانب سے واٹس ایپ اور فیس بک کے استعمال سے منع کرنے کے بعد موبائل چھین لینے پر خودکشی کرلی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کی رہنے والی اپارنا نامی لڑکی شادی کے بعد بھی خود کو فیس بک اور واٹس ایپ سے دور نہ کرسکی جس پر اس کا شوہر کمار اکثر ناراض رہتا اور اسے یہ بات بالکل بھی پسند نہ آتی اس لیے وہ اپنی بیوی کو فیس بک کے استعمال سے منع کرتا رہتا۔ گزشتہ روز جب وہ گھر لوٹا تو اس کی بیوی فیس بک پر چیٹنگ پر مصروف تھی جس پر شوہر طیش میں آگیا اور اس نے غصے میں آکر بیوی سے موبائل فون چھین لیا۔
موبائل فون چھیننے پر بیوی اس سے سخت ناراض ہوگئی اور اس نے اس تمام صورتحال سے اپنی بھائی کو آگاہ کیا اور خود کو ایک کمرے میں بند کرلیا جس کے بعد لڑکی کے رشتے داروں نے بہت کوشش کی کہ وہ دروازہ کھولے لیکن اندر سے کوئی جواب نہ آیا جس پر رشتے داروں نے دروازہ توڑا تو اندر کا منظر ان کے لیے دل دہلا دینے والا تھا کیونکہ اس نئی نویلی دُلہن نے خود کو چھت کے پنکھے سے لٹکا کر خوکشی کر لی تھی۔
اپنی نئی نویلی دلہن کی اس طرح اچانک موت سے کمار نے انتہائی دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کرنے کی کوشش کی تاہم رشتے داروں نے اسے ایسا کرنے سے روک دیا جب کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تفتیش کا آغازکردیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔