- محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
- پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اموات 26 تک پہنچ گئیں
- عوامی ردعمل پر شکار پور سے کراچی بھیجے گئے پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری
- لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت تین شہری جاں بحق
- کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، سال 2024 میں اب تک 67 شہری قتل
- پانچواں ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
- یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی
- سیکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں بروقت کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
- بھارت؛ منی پور میں مبینہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
- ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ
- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
رینجرز کو اختیارات کسی کی خواہش پر نہیں آئین کے مطابق دیں گے، مراد علی شاہ
کراچی: سندھ كے نامزد وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے كہا ہے كہ كراچی میں امن كا قیام سب كی ضرورت ہے جب کہ رینجرز كو اختیارات کسی کی خواہش پر نہیں بلکہ آئین وقانون کے مطابق دیں گے۔
وزیراعلیٰ كے امیدوار كی حیثیت سے اپنے كاغذات نامزدگی جمع كرانے كے بعد سندھ اسمبلی بلڈنگ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ جمعہ كو سندھ اسمبلی میں اپنا پالیسی بیان دوں گا جب کہ قائم علی شاہ سے رہنمائی حاصل كركے آگے بڑھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ بلا مقابلہ منتخب ہونے كا آئین میں كوئی تصورنہیں ہے، اگر كوئی امیدوار سامنے نہ بھی ہو تب بھی وزیراعلیٰ كو اعتماد كا ووٹ لینا ہوتا ہے، فضا مقابلے سے بنتی ہے اور مقابلہ ہی جمہوریت كی اصل روح ہے، مقابلہ جمہوری روایات كا حصہ ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ مراد علی شاہ آج 27 ویں وزیراعلیٰ سندھ کاحلف اٹھائیں گے
رینجرز كے اختیارات میں توسیع كے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر مراد علی شاہ نے کہا کہ رینجرز كو اختیارات كسی كی خواہش پر نہیں بلكہ آئین اور قانون كے مطابق دیئے جائیں گے، اگر سویلین ادارے مضبوط ہو جائیں تو كسی اور ادارے كی ضرورت نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ كراچی میں امن وامان كا قیام ہم سب كی ضرورت ہے، ہماری كوشش ہے كہ كراچی میں پائیدار امن قائم ہو۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سندھ کے نئے وزیراعلی کا انتخاب، 4 امیدوار میدان میں آگئے
واضح رہے کہ سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے استعفیٰ کے بعد پیپلزپارٹی نے مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے اس سلسے میں وہ کل اسمبلی میں 27 ویں وزیراعلیٰ سندھ کا حلف اٹھائیں گے تاہم تحریک انصاف نے خرم شیرزمان کو وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کیا ہے جب کہ پیپلزپارٹی کے جام مہتاب ڈہر اور سکندر میندھرو نے مراد علی شاہ کے کورنگ امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔