- کراچی کے مختلف علاقوں میں 2.3 شدت کا زلزلہ
- جامعات میں طلبا کے اسرائیل مخالف مظاہرے ’خلل انگیزی‘ ہیں؛ امریکا
- ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپے کی قدر مستحکم
- امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
- غصے کی حالت دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھا دیتی ہے، ماہرین
- بونے گھوڑے نے لمبی ترین دُم کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا
- گوگل کا آڈیو ایموجیز کے فیچر پر کام جاری
- چین میں سڑک ٹوٹنے سے متعدد گاڑیاں کھائی میں جاگریں؛ 48 افراد ہلاک
- موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے
- گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان
- عمران خان نے مذاکرات کا اختیار دیدیا لیکن ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، شبلی فراز
- آصف زرداری پیپلزپارٹی کی صدارت سے مستعفی
- پی سی بی میڈیکل کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر سہیل عہدے سے مستعفی
- لندن کے پہلے مسلم میئر کو اسلاموفوبیا اور نفرت آمیز رویے کا سامنا
- اگر عمران خان جنگ ہار گیا تو پاکستان افریقا کا کوئی ملک بن جائے گا، فواد چوہدری
- پاکستان کسی غیر ملکی قوت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفتر خارجہ
- وفاق اور سندھ ملکر منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے جارہے ہیں، شرجیل میمن
- ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی
- اسامہ، زمان ڈراپ کیوں ہوئے؟ سابق کرکٹر نے سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
پاناما کیس میں شریف خاندان 14 سال قید کی طرف جارہا ہے، فواد چوہدری
اسلام آباد: تحریک انصاف کےترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاناما کا معاملہ شریف خاندان کی 14 سال قید کی جانب جارہا ہے اب کوئی معجزہ ہی انہیں قید اور نا اہلی سے بچاسکتا ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کی نظریں سپریم کورٹ اور ججز پر ہیں پاناما کیس کا معاملہ براہ راست نوازشریف، مریم، حسن اور حسین نواز کی 14سال قید کی طرف جا رہا ہے، کوئی معجزہ ہی نواز شریف کی فیملی کو 14 سال قید اور 10 سال کی نا اہلی سے بچا سکتا ہے، وزیراعظم کی نااہلی دیوار پر لکھی ہوئی نظر آرہی ہے، اب نوازشریف جائیں گے اور نیا وزیراعظم آئے گا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: لگتا ہے اب استعفیٰ دیا نہیں بلکہ لیا جائے گا
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ شریف فیملی کے اپارٹمنٹس کی تفصیلات سامنے نہیں لائی جارہیں، کہتے ہیں کہ چوری ہوئی ہے، پاکستان سے پیسا بھی باہر گیا ہے مگر تفتیش نہ کریں، (ن) لیگ کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا گیا جب کہ وفاقی وزرا اور (ن) لیگی ٹولہ روزانہ سپریم کورٹ کے باہر آکر جھوٹ بولتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ عدالت جے آئی ٹی رپورٹ کی جلد 10 سامنے نہیں لارہی جب کہ عدالت نے نوازشریف اور ان کی ٹیم پر چھوڑا ہےکہ رپورٹ کی جلد نمبر10 کھلوائیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شریف برادران جب بھی اقتدار میں آئے ان کے اثاثوں میں اضافہ ہوا
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت باربار اصرار کررہی ہے کہ جے آئی ٹی کی کارروائی کی ویڈیو منظرعام پر لائی جائے ہم بھی چاہتے ہیں کہ جے آئی ٹی کی کارروائی کی وڈیو دکھائی جائے اگر رپورٹ کی ویڈیوز پاکستانی سنیما گھروں میں دکھائی جائیں تو فلم انڈسٹری کو بھی فروغ ملے گا جب کہ کیپٹن صفدرکی جے آئی ٹی وڈیو دکھائی گئی توٹکٹیں بلیک میں فروخت ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نےسنا تھا قیامت کے دن بچے باپ کو اور باپ بچوں کو نہیں پہچانیں گے لیکن نوازشریف نے تو ابھی سے اپنے سگے خالو کو پہچاننے سے انکارکردیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔