- لاہور میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی مظاہرین کا شور شرابا
- کراچی میں اُدھار نہ دینے پر 60 سالہ دُکان دار قتل
- خیبر؛ پولیس پر حملوں اور طلبہ کے اغوا میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگرد مارا گیا
- جسٹس بابر آڈیو لیکس کیس سے الگ ہوجائیں، چار اداروں نے متفرق درخواست دائر کردی
- وزیر پیداوار کا سرسبز یوریا کی قیمت میں اضافے کا سخت نوٹس
- اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل فورس بنانے کا فیصلہ
- پنجاب پولیس کی خاتون افسر عالمی ایوارڈ کے لیے منتخب
- لاہور ائرپورٹ؛ تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200 نایاب کچھوے برآمد
- امتحانات میں ناکامی کی عمومی وجوہات
- پختونخوا میں بارشیں جاری، گندم کی فصلیں بری طرح متاثر
- کوچنگ کمیٹی کی سربراہی ’ناتجربہ کار‘ کے سپرد
- PSOکا مالی سال 2024کے9ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع
- وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو ’برصغیر‘ کا مسئلہ قرار دے دیا
- فخرزمان میچ فنش نہ کرنے پر کف افسوس ملنے لگے
- ہیڈ کوچ اظہر محمود نے شکست میں بھی مثبت پہلو تلاش کرلیے
- راشد لطیف نے ٹیم کی توجہ منتشر ہونے کا اشارہ دیدیا
- اسرائیلی بمباری میں شہید حاملہ خاتون کی بعد از وفات پیدا ہونے والی بیٹی بھی چل بسی
- تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد
- اُلٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
- امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پر آگئی
ڈان لیکس رپورٹ سےمیرا کوئی تعلق نہیں، پرویزرشید
اسلام آباد: سابق وزیراطلاعات اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ڈان لیکس رپورٹ سے میرا کوئی تعلق نہیں میں خبر کیسے رکوا سکتا تھا مجھ سے وزارت تو پہلے ہی لے لی گئی تھی۔
سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کے بیان کے رد عمل میں سابق وزیراطلاعات پرویز رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈان لیکس سے تو میرا کوئی تعلق ہی نہیں کیوں کہ میری نوکری تو پہلے ہی چھین لی گئی تھی جب کہ ڈان لیکس رپورٹ آنے بلکہ جے آئی ٹی بننے سے پہلے ہی مجھے نکال دیا گیا تھا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر لائے
سابق وزیرکا کہنا تھا کہ مجھ پرالزام لگایا گیا کہ میں نے خبر کو رکوایا نہیں، میں تو چاہتا ہوں کہ ڈان لیکس رپورٹ پبلک ہونی چاہیے، کیونکہ رپورٹ لکھنے والوں نے مجھے نکلوانے کو اچھی طرح ثابت کرنے کی کوشش کی ہوگی۔
واضح رہے کہ اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اگر ہم سچ بولنے کو روایت اپنالیں تو بہت سی خامیاں دور ہوجائیں گی، ڈان لیکس کی تحقیقات کا فیصلہ حکومت نے کیا اوراس رپورٹ کو منظرعام پر لانا چاہیے جب کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر لائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔