حکومت نے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کا باقاعدہ اعلان کردیا

ویب ڈیسک  منگل 22 اگست 2017
 آرٹیکل میں نااہلی کی مدت کا کوئی زکر نہیں اس لئے  ہمارے خیال میں نااہلی کی مدت 5 سال سے کم ہونی چاہئے، وفاقی وزیرقانون -  فوٹو: فائل

آرٹیکل میں نااہلی کی مدت کا کوئی زکر نہیں اس لئے ہمارے خیال میں نااہلی کی مدت 5 سال سے کم ہونی چاہئے، وفاقی وزیرقانون - فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے قومی اسمبلی میں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کا اعلان کردیا ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد حکومت نے آرٹیکل 62 اور 63 میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیرقانون زاہد حامد نے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل میں نااہلی کی مدت کا کوئی ذکر نہیں اس لئے  ہمارے خیال میں نااہلی کی مدت 5 سال سے کم ہونی چاہئے۔  ان کا کہنا تھا کہ حکومت آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم چاہتی ہے ہم یہ آئینی ترمیم کمیٹی میں لے کر جائیں گے اور مشاورت و مشترکہ اتفاق رائے سے ترمیم کردی جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: آرٹیکل 63،62 میں تبدیلی کیلیے تمام جماعتوں سے رابطہ کروں گا

واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ہی نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد حکومت آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کے حوالے سے مصروف عمل نظر آرہی ہے تاہم سینیٹ میں آئینی ترمیم منظور کرانے کے لئے حکومت کی پوزیشن مستحکم نہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: آرٹیکل 62، 63 ججز اور جرنیلوں پر بھی لاگو ہوناچاہیے

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔