- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں کشمیری نوجوان شہید
- حسن علی کی واپسی! شائقین نے سلیکشن کمیٹی پر سوال اٹھادیا
- پختونخوا؛ سکیورٹی فورسز اور پولیس وین پر حملے، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک
- بلوچستان؛ بارودی سرنگ دھماکوں میں متعدد افراد زخمی
- اسامہ ڈراپ، حسن علی کی پھر ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ٹیم میں واپسی
- توشہ خانہ تحقیقات؛ عمران خان نے نیب کا طلبی نوٹس چیلنج کردیا
- موٹر وے پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون کی درخواست ضمانت خارج
- ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا
- ملکی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- اسلام آباد میں بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
- آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
- بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستانی ٹیم کے اعلان میں تاخیر کیوں؟
- سفارتکاری کی آڑ میں عالمی سطح پر کام کرنیوالا بھارتی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک بے نقاب
- موٹروے پولیس سے تلخ کلامی کا واقعہ، کارسوار خواتین کیخلاف مقدمہ درج
- معدہ کی صحت کو کیسے یقینی بنائیں؟
- ادویات کے مضر اثرات سے بچاؤ کی تدابیر
- ٹی20 ورلڈکپ؛ سابق کرکٹر نے حارث رؤف کو اپنے اسکواڈ سے باہر کردیا
- مسلسل ویپنگ کرنے والوں میں زہریلی دھاتوں کی موجودگی کا انکشاف
کراچی میں خاتون کو ایمبولینس میں اغوا کرنے والے 4 ملزمان گرفتار
کراچی: پولیس نے ایمبولینس میں خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 اغواکاروں کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے مسلم آباد میں پولیس نے خاتون کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ بازیاب کرائی جانے والی خاتون اورنگی ٹاؤن کی رہائشی ہے جب کہ اغوا کاروں کی شناخت ضمیر ، فراز ، محمد ابراہیم اور محمود عالم کے نام سے ہوئی۔
ملزمان خدمت خلق فاؤنڈیشن (کے کے ایف) کی ایمبولینس کے ذریعے خاتون کو اغوا کرکے لے جانا چاہتے تھے۔ گرفتار شدگان میں کے کے ایف کا ڈرائیور اور بوتھ انچارج شامل ہیں جب کہ ایک ملزم تاحال فرار ہے۔ بازیاب خاتون کے دیور کی مدعیت میں تھانہ پاکستان بازار میں اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ پاکستان بازار پولیس نے چاروں ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پیش کرکے 14 روز کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کردی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے 27 سالہ خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کی تو اس نے شور شرابہ کیا جس پر اہل محلہ جمع ہوگئے اور پولیس کو طلب کرلیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے ایمبولینس قبضے میں لے لی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔