- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
- صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی
- سی ایس ایس نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد رہی
- چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی
- خاتون سے موبائل چھیننے والے کی بائیک پھسل گئی، شہریوں نے پکڑلیا
- چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی
- چار ماہ سے اسرائیل میں قید الشفا اسپتال کے معروف ڈاکٹر عدنان جاں بحق
- لاہور میں فری وائی فائی سروس کے مقامات کو دگنا کردیا گیا
- حافظ نعیم سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت
- شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق، دلہا سمیت 4 افراد گرفتار
- پی ایس ایل2025؛ پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں
- پی ایس ایل2025 کب ہوگا؟ اگلے ایڈیشن کیلئے نئی ونڈو کی تاریخیں سامنے آگئیں
- سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
بھارت میں ’’پدماوتی‘‘ کے خلاف احتجاج، ہدایتکار کے پتلے نذر آتش
ممبئی: بھارتی فلم ’پدماوتی‘ تاریخی کرداروں کی وجہ سے ہندو انتہا پسندوں کی مسلسل تنقید کا نشانہ بنی ہے کچھ دن پہلے تک فلم کو نمائش کی اجازت نہ دینے کی دھمکی دی جاتی تھی اور اب اس کے خلاف مظاہرے بھی شروع ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر ورانسی میں خود کو راجپوت کہنے والی خواتین کی تنظیم ’’ شتریا ویرنگانا مہاسبھا‘‘ سے وابستہ درجنوں خواتین نے فلم’’پدماوتی‘‘ کے فلم ساز،ہدایت کار اور اداکاروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے پتلے نذر آتش کئے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ سنجے لیلا بھنسالی نے اپنے زیادہ منافع کی خاطر فلم میں تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کی ہے۔ مظاہرین نے دھمکی بھی دی کہ اگر فلم کو ریلیز کیا گیا تو تمام سینماؤں کے باہر مظاہرے کئے جائیں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: فلم ’’پدماوتی‘‘ کے سیٹ کو آگ لگادی گئی
واضح رہے کہ فلم ’’پدماوتی‘‘ میں رنوویر سنگھ ، دپیکا پڈوکون اور شاہد کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم یکم دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔