بھارت میں ’’پدماوتی‘‘ کے خلاف احتجاج، ہدایتکار کے پتلے نذر آتش

ویب ڈیسک  اتوار 12 نومبر 2017
ہدایت کار نے اپنے زیادہ منافع کی خاطر فلم میں تاریخ کو مسخ  کرنے کی کوشش کی ہے،مظاہرین۔ فوٹو: فائل

ہدایت کار نے اپنے زیادہ منافع کی خاطر فلم میں تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کی ہے،مظاہرین۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: بھارتی فلم ’پدماوتی‘ تاریخی کرداروں کی وجہ سے ہندو انتہا پسندوں کی مسلسل تنقید کا نشانہ بنی ہے کچھ دن پہلے تک فلم کو نمائش کی اجازت نہ دینے کی دھمکی دی جاتی تھی اور اب اس کے خلاف مظاہرے بھی شروع ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر ورانسی میں خود کو راجپوت کہنے والی خواتین کی تنظیم ’’ شتریا ویرنگانا مہاسبھا‘‘ سے وابستہ درجنوں خواتین نے فلم’’پدماوتی‘‘ کے فلم ساز،ہدایت کار اور اداکاروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے پتلے نذر آتش کئے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سنجے لیلا بھنسالی نے اپنے زیادہ منافع کی خاطر فلم میں تاریخ کو مسخ  کرنے کی کوشش کی ہے۔ مظاہرین نے دھمکی بھی دی کہ اگر فلم کو ریلیز کیا گیا تو تمام سینماؤں کے باہر مظاہرے کئے جائیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: فلم ’’پدماوتی‘‘ کے سیٹ کو آگ لگادی گئی

واضح رہے کہ فلم ’’پدماوتی‘‘ میں رنوویر سنگھ ، دپیکا پڈوکون اور شاہد کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم یکم دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔