ٹرمپ کی خامنہ ای کو ایک بار پھر کھلی وارننگ، ’ایران کو فکرمند ہونا ہوگا‘

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف کارروائی نہ کی ہوتی تو آج مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہ ہوتا


ویب ڈیسک February 05, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو موجودہ صورتحال پر سنجیدگی سے فکرمند ہونا چاہیے۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ ہمیشہ ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف کارروائی نہ کی ہوتی تو آج مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہ ہوتا۔ ان کے مطابق امریکا کے اقدامات نے خطے میں استحکام قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔

امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام پر جمعہ کے روز مذاکرات متوقع ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ بظاہر ایران کسی پیش رفت کا خواہشمند دکھائی دیتا ہے، تاہم اصل صورتحال مذاکرات کے نتائج کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی ایران کو مذاکرات کے مواقع دیے گئے لیکن وہ نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکے، جس کے بعد امریکا نے ایران کے خلاف آپریشن مڈنائٹ ہیمر کیا۔ صدر ٹرمپ کے مطابق ایران آئندہ ایسی کسی کارروائی کا خطرہ مول نہیں لینا چاہے گا۔

مقبول خبریں