- مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود بائیس فیصد کی سطح پر برقرار
- خیبر پختون خوا میں بارشوں سے تین روز کے دوران 10 افراد جاں بحق
- انوکھا انداز؛ نیوزی لینڈ ٹی-20 ٹیم کا اعلان 2 بچوں نے کیا
- علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث چار مجرموں کو عمر قید کا حکم
- تحریک انصاف کے بیک ڈور کسی سے مذاکرات نہیں ہورہے، بیرسٹر گوہر
- سکھوں کے حقوق اور آزادی کیلیے آواز بلند کرتے رہیں گے؛ کینیڈین وزیراعظم
- پنجاب سے گزشتہ سال ڈھائی ہزار بچے اغوا، 891 جنسی زیادتی کا نشانہ بنے
- اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفی دیدیا
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
- ہم پاکستان کو سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے ترجیح دے رہے ہیں، سعودی وزیر تجارت
- لاپتا افراد کے اہل خانہ کے دکھ کا کسی کو احساس ہی نہیں، سندھ ہائیکورٹ
- کے الیکٹرک نے بجلی کے نرخ میں 19 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست دیدی
- بشام میں چینی انجینئرز بس حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد گرفتار
- غزہ صورت حال؛ امریکی وزیر خارجہ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
- چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفے کا مشورہ
- کراچی میں اگلے 3روز گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
- پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
- غیر استعمال ریلوے اسٹیشنز اور یارڈز کی اراضی لیز پر دینے کا فیصلہ
- ملکی معیشت عالمی اتارچڑھاؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے، جمیل احمد
- عالمی عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، اسموگ کم ہونا شروع
لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے سردی میں اضافہ ہوگیا جبکہ دھند اور اسموگ چھٹنا شروع ہوگئی۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش کے ساتھ ہی موسم خوشگوار ہوگیا اور شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ بعض علاقوں میں تیز بارش اور کئی مقامات پر ہلکی بوندا باندی ہوئی جس سے سردی میں اضافہ ہوگیا اور اسموگ کم ہونے لگی ہے۔
پنجاب بھر میں کئی روز سے دھند اور گرد و غبار کے بادل چھائے ہوئے تھے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا تھا اور معمولات زندگی بھی متاثر ہو رہے تھے۔ اسموگ ختم ہونے کے لیے شہری بے چینی سے بارش کا انتظار کررہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: علمائے کرام نے اسموگ کو آسمانی آفت قرار دے دیا
لاہور، جھنگ، چیچہ وطنی، پاکپتن، شیخوپورہ، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، بھاولنگر، فاروق آباد میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوش گوار ہوگیا جب کہ دھند کی شدت میں کمی ہوگئی۔ ادھر ٹوبہ ٹیک سنگھ اور بھکر میں دو گھنٹوں تک موسلادھاربارش سے موسم سرد ہوگیا۔
دوسری طرف خیبرپختون خوا کے علاقے بنوں میں میں بھی بوندا باندی ہوئی جب کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے شوال اور مکین میں تیز بارش اور برفباری سے موسم شدید سرد ہوگیا۔ ڈی آئی خان میں بھی رات سے ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے قفے سے جاری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔