میرپور بٹھورو، جسقم رہنما پر مقدمے کیخلاف ہڑتال

نامہ نگار  ہفتہ 9 مارچ 2013
جسقم کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین اسلم خیرپوری، مرکزی وائس چیئرمین نواز خان زنور اور جست کے امام بخش خاصخیلی کا کہنا تھا کہ نوجوان کے قتل کی مذمت کرتے ہیں. فوٹو: فائل

جسقم کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین اسلم خیرپوری، مرکزی وائس چیئرمین نواز خان زنور اور جست کے امام بخش خاصخیلی کا کہنا تھا کہ نوجوان کے قتل کی مذمت کرتے ہیں. فوٹو: فائل

میرپور بٹھورو:  جسقم کے سابقہ ضلعی صدر پر قتل کا مقدمہ درج ہونے کے خلاف جسقم کی اپیل پر میرپور بٹھورو میں شٹر ڈائون ہڑتال۔

تفصیلات کے مطابق جسقم (آریسر) کے سابقہ ضلعی صدر غفور چانگ کے خلاف بٹھورو میں 2 روز قبل قتل ہونے والے نوجوان ایوب سیال کے ورثاء نے قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا جس کے خلاف جسقم (آریسر)کی اپیل پر شہر میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی، تمام کاروباری مراکز، علی بندر، شاہی بازار، مہر شاہ بازار، مین بس اسٹینڈ سمیت سی این جی اسٹیشن اور پٹرول پمپ بند رہے۔

جسقم کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین اسلم خیرپوری، مرکزی وائس چیئرمین نواز خان زنور اور جست کے امام بخش خاصخیلی کا کہنا تھا کہ نوجوان کے قتل کی مذمت کرتے ہیں مگر اس میں جسقم کے بے گناہ رہنما کو ملوث کرنا غلط عمل ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ نوجوان کے قتل میں ملوث اصل ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔