انتخابات سے قبل عوام کو محفوظ پاکستان دے کر جارہا ہوں، رحمان ملک

اے پی پی / ویب ڈیسک  ہفتہ 16 مارچ 2013
پاک فوج اور قانون نافذ كرنے والے اداروں نے دہشت گردی كے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی اور تمام صورتحال کا بہادری سے مقابلہ کیا، رحمان ملک   فوٹو : فائل

پاک فوج اور قانون نافذ كرنے والے اداروں نے دہشت گردی كے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی اور تمام صورتحال کا بہادری سے مقابلہ کیا، رحمان ملک فوٹو : فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے كہا ہے كہ  انتخابات سے قبل عوام کو محفوظ پاکستان دے کرجارہا ہوں۔

اسلام آباد میں بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے كہا كہ جب پاكستان پیپلز پارٹی نے حكومت سنبھالی اس وقت ملک دہشت گردی كا شكار تھا لیکن حكومت نے دہشت گردی كے خلاف اتفاق رائے پیدا كیا اور سوات اور جنوبی وزیرستان میں  دہشت گردوں كے خلاف كامیاب آپریشن كئے اور سوات اور قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں كی كارروائیوں كی روک تھام كے لئے جامع حكمت عملی مرتب كی۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور قانون نافذ كرنے والے اداروں نے دہشت گردی كے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی اور تمام صورتحال کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حكومت نے مذہبی رہنماؤں كو اعتماد میں لے كر دہشت گردی كے خلاف كارروائیاں كیں اور اس میں خاطر خواہ کامیابیاں بھی حاصل کیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔