- پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمن ٹیم کو ایک رن سے شکست دے دی
- خیبر پختونخوا: صوبائی وزراء اور مشیروں کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار
- فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی، شہریار آفریدی
- چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
- وزیراعظم کی ہدایت پر کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے 13 اعلیٰ افسران عہدوں سے فارغ
- پتوکی کے دو بے گناہ نوجوان بھارت سے رہا ہوکر پاکستان پہنچ گئے
- بی آر ٹی کا مالی بحران سنگین، حکومت کا کلومیٹر کے حساب سے کرایہ بڑھانے کا فیصلہ
- محموداچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
- چینی صدر اور امریکی وزیرخارجہ کی شکوے شکایتوں سے بھری ملاقات
- لاہور؛ 10 سالہ گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق، گھر کا مالک گرفتار
- اغوا برائے تاوان کی واردات کا ڈراپ سین؛ مغوی نے دوستوں کے ساتھ ملکر رقم کا مطالبہ کیا
- فیس بک کے بانی کو 50 کھرب روپے کا نقصان ہوگیا
- عازمین حج کیلئے خوشخبری، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ روڈ ٹومکہ میں شامل
- اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری میں تیزی، انڈیکس 72 ہزار 742 پوائنٹس پر بند
- بلدیہ پلازہ میں بیٹھے وکلا کمرے کا ماہانہ کرایہ 55 روپے دیتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
- ایک ہفتے کے دوران 15 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں
- چینائی میں پاکستانی 19 سالہ عائشہ کو بھارتی شخص کا دل لگادیا گیا
- ڈی جی ایس بی سی اے نے سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے افسر کو اپنا اسسٹنٹ مقرر کردیا
فوج سعودی عرب بھیجنے پر قومی اسمبلی میں بحث
اسلام آباد: پاک فوج کے اضافی دستے سعودی عرب بھیجنے پر قومی اسمبلی میں بحث ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں پاک فوج کو سعودی عرب بھیجنے کا معاملہ پھر زیر بحث آیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی رکن شیریں مزاری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خدشہ ہے کہ ہماری فوج یمن میں لڑنے گئی ہے حالانکہ پارلیمنٹ نے سعودی عرب فوج بھیجنے کی مخالفت کی تھی، وزیر دفاع خرم دستگیر کیوں نہیں بتا رہے کہ ہماری فوج سعودی عرب کیوں گئی ہے، بتایا جائے سعودی عرب میں پاک فوج کہاں تعینات ہو گی؟
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے مزید دستے سعودی عرب بھیجے جائیں گے
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ وزیر دفاع کو آج خط لکھ رہا ہوں، ان سے کہوں گا آئندہ اجلاس میں معاملے پر بریفنگ دیں۔ شیریں مزاری نے کہا کہ بتایا جائے ہماری فوج کس کے کہنے پر کہاں بھیجی جا رہی ہے، جبکہ سعودی عرب کے کہنے پر فوج کیوں وہاں بھیجی گئی، وزیر دفاع کا یہ کہنا کہ ہم کچھ نہیں بتا سکتے، سراسر غلط ہے وزیر دفاع کو جواب دینا ہوگا۔ اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ وزیر دفاع جلد اس کی تفصیل بتائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب فوج بھیجنے پر وزیر دفاع کا پالیسی بیان مسترد
واضح رہے کہ 15 فروری کو پاک فوج نے مزید دستے سعودی عرب بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔