کراچی دنیا کا چوتھا ناقابل رہائش شہر قرار

ویب ڈیسک  منگل 14 اگست 2018
اکانومسٹ انٹیلی جنس  یونٹ نے 140شہروں میں سروے کیا،فوٹو: فائل

اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے 140شہروں میں سروے کیا،فوٹو: فائل

نیویارک: پاکستان کے تجارتی و کاروباری حب کراچی میں امن کی بحالی کے باوجود ناکافی سہولیاتِ عامہ نے اسے ایک بار پھر ناقابل رہائش شہروں کی فہرست میں شامل رکھا ہے۔

معروف ہفتہ وار جریدے ’دی اکانومسٹ‘ کے انٹیلی جنس یونٹ کے سالانہ عالمی سروے میں آسٹریا کے شہر ویانا کو دنیاکا سب سے بہترین قابل رہائش شہر قرار دیا گیا ہے جب کہ جنگ سے تباہ حال ملک شام کے دارالحکومت دمشق کو بدترین شہروں کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی دنیا کا چھٹا سستا ترین شہر قرار

یہ سروے دنیا کے 140 شہروں میں کیا گیا جہاں سیاسی و سماجی استحکام، سیکیورٹی، انفرا اسٹرکچر، ٹرانسپورٹ، تعلیم اور طبی سہولیات سمیت دیگرعوامل اور شہریوں کی رائے کے بعد پوائنٹس کی بنیاد پر درجہ بندی کی گئی۔

قابل رہائش شہروں کی فہرست میں  ویانا کے بعد بالترتیب میلبرن، اوسکا، کالگیری، سڈنی، وینکوور، ٹوکیو، ٹورنٹو ، کوپن ہیگن اور ایڈیلیڈ شامل ہیں۔

ناقابل رہائش شہروں کی عالمی درجہ بندی میں دمشق، ڈھاکا، لاگوس، کراچی، پورٹ موریسبی، ہرارے، تریپولی، دوالا، الجیئرس اور ڈاکار کو  بالترتیب شمار کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔