- جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ
- مئی اور جون میں ہیٹ ویو کا الرٹ؛ جنوبی پنجاب اور سندھ متاثر ہونگے
- سوات : 13 سالہ بچی سے نکاح کرنے والا 70 سالہ شخص، نکاح خواں اور گواہ زیر حراست
- امریکا نے پہلی بار اسرائیل کو گولہ بارود کی فراہمی روک دی
- فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل ہوتا تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا،چیف جسٹس
- یقین ہے اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ساتھ لائیں گے؛ بابراعظم
- پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑا اضافہ
- جنوبی وزیرستان: نابینا شخص کو پانی میں پھینکنے کی ویڈیو وائرل، ٹک ٹاکرز گرفتار
- پنجاب پولیس نے 08 سالہ بچی کو ونی کی بھینٹ چڑھنے سے بچا لیا
- حکومتی پالیسی سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، وزیر خزانہ
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایئرفورس کے قافلے پر حملہ؛ 1 ہلاک اور 4 زخمی
- پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ
- گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے عہدے کا حلف اٹھالیا
- کراچی اور لاہور میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ
- پرویز الٰہی کو جیل سے اسپتال یا گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور
- کراچی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 دوست جاں بحق
- سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
- پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار
- حماس کی اسرائیلی فورسز پر راکٹوں کی بوچھاڑ، 3 فوجی ہلاک، 11 زخمی
مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، ملک بھر میں قومی صفائی مہم شروع کرنے پر اتفاق
اسلام آباد: مشترکہ مفادات کونسل نے ملک بھر میں قومی صفائی مہم شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے، وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ عام آدمی کی زندگی تبدیل کرنا چاہتے ہیں، وفاقی حکومت اہم ملکی معاملات پر صوبوں کو ساتھ لے کر چلے گی اور انہیں مزید خود مختار بنایا جائےگا۔
وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت کونسل کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، جس میں قومی صفائی مہم ، سیکنڈ ہینڈ ٹریکٹر کی درآمد، ایل این جی کی درآمد، پیٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن پالیسی 2012ء، ورکرز ویلفیئر فنڈ اور ای او بی آئی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی وزرائے اعلیٰ نے وزیر اعظم کو مختلف تجاویز اور مسائل سے آگاہ کیا جب کہ وزیراعظم نے صوبائی قیادت کو اہم ملکی معاملات پر ساتھ لے کر چلنے کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر اعظم نے وسائل کی شفاف اور نچلی سطح تک منتقلی کی یقین دہانی کرادی
وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس کے شرکا کو یقین دہانی کرائی کہ ہم اٹھارویں ترمیم سے بھی آگے جانا اور صوبوں کو مزید خود مختار بنانا چاہتے ہیں، وسائل کی شفاف تقسیم اور نچلی سطح تک منتقلی کا عمل ہر صورت یقینی بنائیں گے، وفاق تمام اہم قومی معاملات پر صوبوں کو ساتھ لے کر چلے گا، وفاقی و صوبائی حکومتوں میں مضبوط رابطوں سے ملک ترقی کرے گا۔
کراچی کو 1200 کیوسک اضافی پانی دینے پر تجاویز طلب
اجلاس میں کراچی کو 1200 کیوسک اضافی پانی دینے کے معاملے پر صوبائی حکومت اور وزارت آبی وسائل سے تجاویز طلب کی گئیں۔
ایل این جی درآمد کے تمام معاہدے سامنے لانے کا فیصلہ
بلوچستان میں توانائی کے منصوبوں، صوبائی ضروریات اور وسائل کا معاملہ بھی زیر غورآیا، ایل این جی کی درآمد، خریداری اور قیمت پر وفاق اور سندھ کے تحفظات کا جائزہ لیا گیا۔ گزشتہ دور میں ایل این جی درآمد کے تمام معاہدے سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پٹرولیم پالیسی 2012ء کی ترمیم پر صوبوں کی آراء لی جائیں گی۔
ملک بھر میں قومی صفائی مہم شروع کرنے پر اتفاق
اجلاس کے دوران ملک بھر میں قومی صفائی مہم شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ صفائی کا کوئی نظام نہیں، وہ عام آدمی کی زندگی تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔
وفاق اور صوبائی فوڈ اتھارٹیز کیلیے یکساں قوانین بنانے کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاق اور صوبائی فوڈ اتھارٹیز کے لیے یکساں قوانین بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ مشترکہ مفادات کونسل نے صوبوں میں فورڈ اتھارٹیز کے درمیان ہم آہنگی اور قدرتی وسائل کے استعمال پر مشاورت کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ صوبوں نے صفائی مہم کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ شہریوں کو صحت مند خوراک کی فراہمی ضروری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔