حضرت بہاء الدین زکریا ؒ کا 3 روزہ عرس آج شروع ہوگا

نمائندہ ایکسپریس  پير 15 اکتوبر 2018
سیکیورٹی سخت، گاڑیوں کیلیے راستے بند، شاہ محمود مزار کو غسل دیکر تقریبات کا آغاز کریں گے۔ فوٹو: فائل

سیکیورٹی سخت، گاڑیوں کیلیے راستے بند، شاہ محمود مزار کو غسل دیکر تقریبات کا آغاز کریں گے۔ فوٹو: فائل

ملتان:  حضرت بہاء الدین زکریا سہروردی ملتانیؒ کے 779 ویں 3 روزہ سالانہ عرس کی تقریبات آج سے شروع ہوں گی۔

حضرت بہاء الدین زکریا سہروردی ملتانیؒ کے 779 ویں 3 روزہ سالانہ عرس کی تقریبات آج 15 اکتوبر سے درگاہ عالیہ قلعہ کہنہ قاسم باغ میں شروع ہوں گی۔ سجادہ نشین و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی صبح 10 بجے مزار کو غسل دیکر تقریبات کا آغاز کریں گے۔

قلعہ کہنہ قاسم باغ کے داخلی راستے گاڑیوں کے لیے بند کر دیے گئے، سیکیورٹی سخت کر دی گئی، درگاہ پر جانے والے زائرین کی کلوز سرکٹ کیمروں سے مانیٹرنگ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ اوقاف اور پولیس کا مشترکہ کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا، قومی زکریا کانفرنس بھی ہوگی صدارت شاہ محمود قریشی کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔