بھارت مستقل خطرہ ہے بطور پروفیشنل آرمی ہمیشہ تیار رہتے ہیں، میجر جنرل آصف غفور

ویب ڈیسک  ہفتہ 5 جنوری 2019
ڈی جی آئی ایس پی آر کا نجی اخبار کو انٹرویو  (فوٹو: فائل)

ڈی جی آئی ایس پی آر کا نجی اخبار کو انٹرویو (فوٹو: فائل)

 راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت سے خطرہ مستقل ہے اسی لیے بطور پروفیشنل آرمی اس کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔

نجی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج کے ہمہ وقت تیار رہنے کی وجہ کوئی جھوٹا بھارتی دعویٰ یا بیان بازی نہیں، مسلح افواج سرحد پار سے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی  میڈیا پر نظر آنے والے جنگی جنون کا سبب اس کی اندرونی سیاسی صورتحال ہے جب کہ دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوز کا ہفتہ وار ہاٹ لائن رابطہ اور فلیگ میٹنگز معمول کے مطابق جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت سے خطرہ مستقل ہے لیکن پیشہ ورانہ مہارت کی حامل پاک فوج تمام خطرات کا سامنا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔