- پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچز کا باقاعدہ اعلان کردیا
- وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ
- عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے این آر او چاہتے ہیں جو انہیں نہیں ملنا، عظمی بخاری
- برطانیہ؛ بچیوں کیساتھ جنسی زیادتی پر 24 ملزمان کو 346 سال قید
- خراب پرفارمنس؛ صائم، عثمان، اعظم خان کا مستقبل کیا ہوگا؟ کپتان کا بیان آگیا
- کراچی میں دیوروں کے ہاتھوں بھابھی قتل
- کراچی اور بلوچستان پولیس کو مطلوب بی ایل اے کا دہشتگرد ساتھی سمیت گرفتار
- رشتے دار کو خون دینے اسپتال آنے والا نوجوان حادثے میں جاں بحق
- امریکی جامعات میں اسرائیل مخالف مظاہرین پر پولیس کا حملہ؛ متعدد طلبا زخمی
- ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ میں مختلف ممالک کا اظہار دلچسپی
- ایف بی آر کے گریڈ 20 تا 22 کے 36 افسروں کے تقرر و تبادلے
- ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی ناکامی کی تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم
- پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
- آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان
- ٹی20 ورلڈکپ؛ بازید خان نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا بتادیا
- خیبر پختونخوا؛ تحصیل کونسل کے چیئرمینز کی 6خالی نشستوں پر پولنگ جاری
- غیر ملکی ماہرین کی خدمات کیلیے قوانین میں نرمی کی سمری منظور
- یوٹیوب کا اشتہارات کے متعلق نئے فیچر کی آزمائش
- چھاتی کے کینسر سے شفایاب افراد میں دوبارہ کینسر کا خطرہ ہوتا ہے، تحقیق
- قلیل ترین مدت میں سب سے زیادہ درختوں کو گلے لگانے کا عالمی ریکارڈ
سعودیہ سے بات کرکے حج اخراجات کم کیے جا سکتے ہیں، ہمایوں اختر
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما ہمایوں اخترخان نے کہا کہ حج صرف صاحب استطاعت لوگوں پر فرض ہے اگرکوئی سرکاری خرچ سے حج کرے تو اس پر تنقیدہی کی جاتی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’ سینٹر اسٹیج‘‘ میں میزبان رحمان اظہر سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس حکومت کے پاس گنجائش نہیں ہے۔ اس لیے یہ سبسڈیز کم کررہی ہے، ہمارا ملک سب سے زیادہ حاجی بھیجنے والا ملک ہے اس لیے سعودی عرب سے بات کرکے اور ہوٹل اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات کنٹرول کر کے حاجیوں کے اخراجات کم کیے جا سکتے ہیں، پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا کہ موجودہ حکومت نے حج کو اتنامہنگا کردیا ہے کہ اپر مڈل کلا س کے لوگ بھی حج کرنے نہیں جا سکتے ایک نیکی کے کام کوبھی مہنگا کر دیا گیاہے انھوں نے نئے پاکستان کے نام پرلوگوں سے ووٹ لیے اور مہنگائی سے عوام کا جینادوبھر کردیاہے، مجھے عمران خان سے یہ امید نہیں تھی میں اسے نمازی اور پرہیز گار سمجھتاتھا نئے لوگوں کوحج کروانے کی بجائے حکومت نے جانے والے حاجیوں کاحج بھی کینسل کروادیاہے جس کا گناہ عمران خان کے سر جائے گا۔ سینئرصحافی صابر شاکرنے کہا کہ حج صاحب استطاعت پر ہی فرض ہے اور پوچھا بھی اسی سے جائے گاکہ آپ نے استطاعت کے باجود حج کیوں نہیں کیا رحمان ملک نے 2 سال لوگوں کوحج کروایاتھا۔
اس میں ہمارے میڈیاکے لوگ بھی شامل تھے جوبہت بڑا اسکینڈل بن گیا تھا کہ ان لوگوں کو سرکاری خرچ پرکیوں حج پربھیجاگیا یہ معاملہ سپریم کورٹ تک گیا اور ان تمام حجاج کرام کویا توپیسے واپس کرنا پڑے یا سیٹل منٹ کرنی پڑی یہ معاملہ ایف آئی اے تک بھی گیاتھا ہاں مخیر حضرات اس معاملے میں سپورٹ کر سکتے ہیں، مسلم لیگ (ن)کی رہنما سائرہ افضل تارڑ نے کہاکہ ہمارے ملک کے لوگ ساری زندگی حج پرجانے کیلیے پیسے جمع کرتے ہیں میرے حلقے کے ایسے لوگ بھی میرے پاس آتے ہیں جوکہتے ہیں کہ باجی ہمارے پاس 25ہزار روپے کم ہیں آپ دیدیں ہم نے جمع کروانے ہیں ایسے لوگوں کیلیے حج کے جو پیسے ایک لاکھ57ہزار بڑھائے گئے ہیں دینے بہت زیادہ مشکل ہیں، ایک مسلمان ویلفیئر اسٹیٹ کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کو سستاحج کروائے پھر اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی کہاہے کہ آپ یہ سبسڈی دے سکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔