بدین میں سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ سے تنگ 18 سالہ لڑکی کی خودکشی

نمائندہ ایکسپریس  منگل 21 مئ 2019
ایڈٹ شدہ تصاویر کے ذریعے لڑکی سے ہرماہ 50 ہزار روپے بھی وصول کیے۔ فوٹو: فائل

ایڈٹ شدہ تصاویر کے ذریعے لڑکی سے ہرماہ 50 ہزار روپے بھی وصول کیے۔ فوٹو: فائل

بدین: سوشل میڈیا نے ایک اور معصوم لڑکی کی جان لے لی، فیس بک پر نوجوان پہلے دوستی کا جھانسہ دیا پھر بلیک میلنگ پر اتر آیا اور لڑکی نے بلیک میلر ٹولے کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر خودکشی کر لی۔

بدین کے نواحی شہر ٹنڈو غلام علی کے وارڈ نمبر 5 میگھواڑ محلے کے رہاشی ڈاکٹر لکھمن پرمار نے گذشتہ روز مقامی تھانہ پر شکایت درج کروائی کہ اس کی 18 سال بیٹی انیلا نے خود کشی کرلی ہے۔

مقامی پولیس حرکت میں آئی لیکن ملزم سوم میگھواڑ جو کہ کتھڑ ضلع حیدرآباد کا رہائشی ، اشوک میگھواڑ جو کہ ٹندوالہیار کا رہائشی اور تیسرے ملزم اڈیرو لعل کے رہائشی میہیش کمار ضلع ٹنڈو الہیار فرار ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔