سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے ہیروئن بھارت اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک  منگل 21 مئ 2019
اسمگلرز نے سمجھوتہ ایکسپریس کے بریک پریشر ٹینکی کے خفیہ خانوں میں پیکٹ چھپا رکھے تھے، پولیس ۔ فوٹو:    ایکسپریس

اسمگلرز نے سمجھوتہ ایکسپریس کے بریک پریشر ٹینکی کے خفیہ خانوں میں پیکٹ چھپا رکھے تھے، پولیس ۔ فوٹو: ایکسپریس

لاہور ریلوے اسٹیشن پر ریلوے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھارت جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس سے 8 کلو ہیروئن برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ریلوے پولیس اور اسپیشل برانچ پر مشتمل ٹیموں نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارت جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس سے 8 کلو ہیروئن برآمد کرکے اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسمگلرز نے بھارت جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس کے بریک پریشر ٹینکی کے خفیہ خانوں میں پیکٹ چھپا رکھے تھے، اہلکاروں نے چیکنگ کے دوران ہیروئن برآمد کرلی اور متعلقہ بوگی اتروا کر باقی بوگیوں پر مشتمل سمجھوتہ ایکسپریس کو بھارت روانہ کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔