- اسامہ ستی قتل کیس؛ 2 ملزمان کو سزائے موت، 3 کو عمر قید کی سزا
- مانچسٹر یونائیٹڈ کے کسمیرو نے حریف پلیئر کی گردن دبوچ لی
- باکسر عثمان وزیر نے یوتھ ورلڈ باکسنگ ٹائٹل کا دفاع کرلیا
- اہلیہ کوزدوکوب کرنے پرونود کامبلی کے خلاف مقدمہ درج
- پی ایس ایل 8، شاندار افتتاح کی تیاریاں شروع
- پشاور دھماکے میں ٹی این ٹی دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا
- کسی کو پاکستان آنے پر اعتراض نہیں، بورڈ کی وضاحت
- چھ ماہ میں کاروں کی درآمدات 66فیصد، چاول برآمدات 10 فیصد کم
- صفائی کا عملہ اور معاشرتی دھتکار
- اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ جاری
- پاکستان ’’بی پی او‘‘ کی مدد سے معاشی بحران سے نکل سکتا ہے
- آرمی چیف جنرل عاصم منیر 5 روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے
- ’چھوٹے بھائی‘ افتخار نے وزیرکھیل کا لحاظ نہیں کیا 6 چھکے جڑ دئیے، شاداب خان
- عدالت نے شیخ رشید کے خلاف موچکو اور لسبیلہ میں درج مقدمات معطل کردیے
- سیکورٹی خدشات، سعودی عرب نے کابل میں سفارت خانہ بند کردیا
- ملک میں بدامنی اور تشدد سے عرصہ حیات کم ہوسکتا ہے
- امریکا میں لائبریری کو 43 سال بعد کتاب لوٹا دی گئی
- سمندر میں خفیہ سفر کے لیے پُر تعیش سُپر یاٹ کا خیال پیش
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، 195 افراد ہلاک
- راولپنڈی: شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی
تربیلا ڈیم بھرگیا، مزید پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم

دریائے ستلج میں پانی کے بہاوٴ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ترجمان این ڈی ایم اے فوٹو:فائل
اسلام آباد: تربیلا ڈیم پانی سے بھرگیا اور مزید پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہوگئی۔
انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں پانی انتہائی بلند سطح 1550 فٹ تک پہنچ گیا ہے اور اسپل ویز کھول دیئے گئے ہیں، ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج 198300 کیوسک ہے جبکہ تربیلا بجلی گھر سے 4888 میگاواٹ بجلی کی پیداوار جاری ہے۔ تربیلا ڈیم کے تمام 17 یونٹ پوری استعداد کے مطابق بجلی پیدا کر رہے ہیں۔
بھارت کی جانب سے آبی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان برگیڈیئر مختار احمد کے مطابق دریائے ستلج میں پانی کے بہاوٴ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلہ آج رات سے کل دوپہر تک گنڈا سنگھ والا ہیڈ ورکس سے گزرے گا۔
قدرتی آفات سے نمٹنے والے وفاقی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان نے کہا کہ صورتحال سے نمٹنے کےلیے پی ڈی ایم اے پنجاب، متعلقہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور پاک فوج کے دستوں نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں، دریا کے اطراف نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کی منتقلی کا منصوبہ تیار ہے اور ہنگامی کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔