چین میں مسافر بس اور ٹرک میں ہولناک تصادم 36 افراد ہلاک

33 افراد زخمی ہیں جن میں سے 9 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے


ویب ڈیسک September 29, 2019
ٹائر پھٹ جانے کے باعث مسافر بس ٹرک سے ٹکرا گئی۔ فوٹو : چینی میڈیا

ISLAMABAD: چین میں تریز رفتار بس مخالف سمت سے آتے ہوئے ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 36 مسافر ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے جیانگسو کے علاقے یکسنگ کی مرکزی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر بس ٹائر پھٹ جاننے کے باعث بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں 36 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 9 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بس میں 69 افراد سوار تھے۔ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ چین میں ٹریفک حادثات عام ہیں، آخری دستیاب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف 2015 میں 50 ہزار سے زائد افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوئے تھے۔ حادثات کی بنیادی وجہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں