قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک کشمیری نوجوان شہید

سفاک بھارتی فوج نے ضلع گندربال میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران نوجوان کو شہید کیا


ویب ڈیسک October 01, 2019
قابض بھارتی فوج نے ضلع گندربال میں سرچ آپریشن کے دوران کشمیری نوجوان کو شہید کیا۔ فوٹو : فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک نوجوان شہید ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران ضلع گندربال میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

قابض بھارتی فوج نے چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی اور خواتین و بزرگوں سے بدتمیزی کی، سہمے ہوئے بچوں کو ڈرایا دھمکایا اور نوجوانوں کو گرفتار کرکے لے گئے۔

یہ پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ کے دوران خاتون اور بچوں سمیت 16 نوجوان شہید

نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کردیا اور مریضوں کو لینے کے لیے آنے والی ایمبولینسوں کو بھی آنے کی اجازت نہیں دی۔

واضح رہے کہ محض گزشتہ ماہ ستمبر میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں 16 کشمیری نوجوان شہید ہوئے جب کہ 4 خواتین کی عصمت دری کی گئی اور 25 گھروں کو مسمار کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں