مالی خسارے کی شکارپی آئی اےکو6ملین روپے کا ایک اور جھٹکا

ویب ڈیسک  جمعـء 8 نومبر 2019
قومی ایئر لائن پی آئی اے کے فنڈز سے سندباد ہوٹل ملتان کو 2016 تا 2019 میں رقم ادا کی گئی۔ فوٹو: فائل

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے فنڈز سے سندباد ہوٹل ملتان کو 2016 تا 2019 میں رقم ادا کی گئی۔ فوٹو: فائل

 کراچی: قومی ایئرلائن کے باکمال افسروں کا لاجواب کارنامہ سامنے آگیا مالی خسارے کی شکارپی آئی اےکو6 ملین روپے کا ایک اور جھٹکا لگا دیا گیا۔

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے ذرائع نے انکشاف کرت ہوئے کہا کہ مالی خسارے کا شکارپی آئی اے کے فضائی میزبانوں کے لئے مختص ہوٹل کو ٹرانسپورٹ کی مد میں 60لاکھ روپےاداکردیئے گئے، ہوٹل معاہدے کےمطابق فضائی میزبانوں کومفت ٹرانسپورٹ سروس فراہم کی جانی تھی تاہم پی آئی اے ڈسٹرکٹ منیجرنے ملی بھگت کرکے فری سروس کے لئے بھی رقم چارج کروادی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پی آئی اے ڈسٹرکٹ منیجرنے ہوٹل کو ٹرانسپورٹ کی مد میں غیرقانونی معاونت فراہم کی اس لئے ہوٹل انتظامیہ بھی لوٹ مارکرتی رہی۔ مزید ستم یہ کہ آڈٹ ٹیم کی مرتب کردہ رپورٹ کے بعد انکوائری سرد خانے کی نظربھی کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈٹ رپورٹ میں پی آئی اے کے فنڈز سے سندباد ہوٹل ملتان کو 2016 تا 2019 میں رقم ادائیگی کا بتایا گیا تھا جس کی وجہ سے پی آئی اے آڈٹ ٹیم نے60 لاکھ کی رقم کی ادائیگی پر اعتراض بھی اُٹھایا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔