- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
- بیوی کی بے لوث خدمت، شوہر 10 سال بعد کومے سے زندگی کی طرف لوٹ آیا
- بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ
- کراچی : تین ڈاکو پولیس اہلکار سے بائیک چھین کر فرار، چوتھا زخمی حالت میں گرفتار
- افغانستان میں طالبان ملٹری کی گاڑی دھماکے میں تباہ؛ 6 ہلاک اور 8 زخمی
- 2014ء کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، عمران خان
- سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت جاب فیئر کل ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا
- اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ؛ پاکستان کے فائنل کھیلنے کے امکانات روشن
- شبلی فراز اور عمر ایوب کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتا ہوں، شیر افضل
- کراچی میں اغوا کی جانے والی ساڑھے4 سالہ بچی بازیاب، اغوا کارخاتون گرفتار
- بلوچستان میں حوالہ ہنڈی اور بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج مزید کم ہو گئی
- پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں داخل
- یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
- لاہور میں وکلا کا مطالبات کے حق میں احتجاج، پولیس سے شدید جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی
- وزیراعلیٰ پختونخوا علی گنڈاپور نے اپنی پارٹی کو بھی دھوکے دیے ہیں، گورنر کے پی
- وزیرِاعظم کا پاکستان اسکل کمپنی اور اسکل ڈویلپمنٹ فنڈ بنانے کا حکم
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 3 کشمیری نوجوان شہید
- دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر تاحال ویزے سے محروم
بھارت نفسیاتی دباؤ کا شکار ہے، فالس فلیگ آپریشن سمیت کچھ بھی کرسکتا ہے، وزیر خارجہ
اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی معیشت کا گراف گررہا ہے وہ خفت مٹانے کے لیے فالس فلیگ آپریشن سمیت کچھ بھی کرسکتا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کل امریکی کانگریس کے ٹام لنٹاس کمیشن برائے انسانی حقوق نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرسماعت کی، کمیشن نے بابری مسجد پر بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ہندو انتہا پسندی تیزی سے بڑھ رہی ہے، مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک برتا جا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں ذرائع مواصلات بدستور بند ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا بھارت مسلسل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے ، کمیشن نے امریکی محکمہ خارجہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت سے رجوع کرے، جب کہ امریکی کانگریس میں بھارت سے مقبوضہ کشمیر کامحاصرہ ختم کرنے کیلئے قرارداد پاس کی جائے، اس کے علاوہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی مبصرین کو مقبوضہ کشمیر میں جانے کی اجازت، پبلک سیفٹی ایکٹ ختم اور انسانی حقوق بحال کیے جائیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا اس پیش رفت سے بھارت اور بی جے پی نفسیاتی دباؤ کا شکار ہیں، بھارتی معیشت بھی گر رہی ہے، اس لیے وہ کسی حرکت کا ارتکاب کر سکتے ہیں، بھارت خفت مٹانے کے لیے فالس فلیگ آپریشن سمیت کچھ بھی کر سکتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے پاکستان مخالف جعلی ویب سائٹس کے حوالے سے کہا پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ میں متحرک جعلی ویب سائٹس کا سراغ ملنا بڑی پیش رفت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔