بدین، اسماعیل راہو کی پیپلز پارٹی میں شمولیت متوقع

ایکسپریس نیوز ڈیسک  جمعرات 31 اکتوبر 2013
فریال تالپور کے بعد صوبائی وزیر اویس مظفر اورایم این اے کمال چانگ سے بھی ملاقات. فوٹو: فائل

فریال تالپور کے بعد صوبائی وزیر اویس مظفر اورایم این اے کمال چانگ سے بھی ملاقات. فوٹو: فائل

بدین: مسلم لیگ ن کے سربراہ محمد نواز شریف کا وزیراعظم بننے کہ بعد مسلم لیگ ن سندھ کے پرانے ساتھیوں کو نظر انداز کرنے اور ایم کیو ایم کیلیے نرم گوشہ رکھنے پر اندرون سندھ سے تعلقہ رکھنے والے پرانے مسلم لیگی رہنمائوں نے نواز شریف کو خیر باد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے انتہائی اہم ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ کے پرانے رہنما محمد اسماعیل راہو نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد اسماعیل راہو اور پی رپی رہنما فریال تالپور کے درمیان کراچی میں ایک ہفتہ قبل باضابطہ میٹنگ ہوئی جسکے بعد فریال تالپور کی ہدایت پر صوبائی وزیر بلدیات اویس مظفر اور ایم این اے سردار کمال خان چانگ  اور محمد اسماعیل راہو کے درمیان اہم میٹنگ ہوئی ہے جس میں طے پایا کہ فریال تالپور دن اور تاریخ مقرر کرینگی، اس دن اسماعیل راہو کے آبائی گائوں گولاڑچی کے قریب ایک جلسہ عام منعقد کیا جائیگا۔ جس میں اسماعیل راہو اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔