سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

ویب ڈیسک  منگل 10 دسمبر 2019
تعلیمی ادارے منگل یکم جنوری بروز بدھ 2020 سے دوبارہ کھل جائیں گے، نوٹیفکیشن، فوٹو:فائل

تعلیمی ادارے منگل یکم جنوری بروز بدھ 2020 سے دوبارہ کھل جائیں گے، نوٹیفکیشن، فوٹو:فائل

کراچی: سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرماکی تعطیلات کے شیڈول کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

صوبائی سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کی جانب سے منگل کو جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات جمعہ 20 دسمبر سے منگل 31 دسمبر تک ہوں اور اس دوران سندھ بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے (اسکولز اور کالجز) بند رہیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے منگل یکم جنوری بروز بدھ 2020ء سے دوبارہ کھل جائیں گے اور اسکولوں و کالجوں میں تدریسی عمل ایک بار پھر شروع ہوجائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔