پراپرٹی اور پروفیشنل ٹیکس جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی

اسٹاف رپورٹر  منگل 14 جنوری 2020
ڈائریکٹرزٹیکس دہندگان سے ٹیکس وصولی کیلیے چالان جاری کرنے میں تیزی لائیں
 فوٹو: فائل

ڈائریکٹرزٹیکس دہندگان سے ٹیکس وصولی کیلیے چالان جاری کرنے میں تیزی لائیں فوٹو: فائل

کراچی: پراپرٹی اور پروفیشنل ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جنوری ہے اور اس تاریخ میں اب توسیع نہیں کی جائے گی، اس میں پہلے ہی ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

پہلے مذکورہ ٹیکسز جمع کرانے کی تاریخ31 دسمبر دی گئی تھی یہ بات صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، سیکریٹری ایکسائز عبد الحلیم شیخ ، ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی، ڈائریکٹر ٹیکسز ون شاہ بدالدین کھتری اور ڈائریکٹر ٹیکسز ٹو اقبال احمد لغاری اجلاس میں شریک تھے۔

بریفنگ میں ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی نے اجلاس کو بتایا کہ ٹیکس ادا کرنے والوں کے لیے ذرائع ابلاغ کے توسط سے آگاہی مہم چلائی گئی تھی اور سہولت کے لیے پراپرٹی اور پروفیشنل ٹیکس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔