کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جیل وارڈن جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 18 فروری 2020
جیل وارڈن عبدالرشید کوئٹہ میں ڈیوٹی کرتا تھا اور اس کا تعلق مستونگ سے ہے، پولیس. فوٹو: فائل

جیل وارڈن عبدالرشید کوئٹہ میں ڈیوٹی کرتا تھا اور اس کا تعلق مستونگ سے ہے، پولیس. فوٹو: فائل

کوئٹہ: ہزار گنجی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جیل وارڈن جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عبدالرشید نامی جیل وارڈن جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والے وارڈن کا تعلق مستونگ سے تھا اور کوئٹہ میں نوکری کرتا تھا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کوئٹہ سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے، قانونی کارروائی کے بعد لاش کو آبائی علاقے مستونگ منتقل کردیا جائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔