پنجاب میں رجسٹرڈ ملکی وغیرملکی این جی اوز کی تفصیلات کیلئے ویب پورٹل تیار

آصف محمود / ویب ڈیسک  بدھ 26 فروری 2020
اب ایک پیج پرتمام این جی اوزکی تفصیلات حاصل کی جاسکیں گی۔  فوٹوفائل

اب ایک پیج پرتمام این جی اوزکی تفصیلات حاصل کی جاسکیں گی۔ فوٹوفائل

لاہور: پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے مختلف سرکاری محکموں کے پاس رجسٹرڈ ملکی اورغیرملکی این جی اوز کی تفصیلات ایک ہی پیج پر فراہم کرنے کے لئے ویب پورٹل اورسافٹ ویئر تیار کرلیا۔

سافٹ ویئر کی مدد سے ایف بی آر، نادرا، کسٹمزاور ایکسائزکواین جی اوز کے ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوسکے گی۔  پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے حکام نے ایکسپریس کوبتایا کہ اس وقت پنجاب میں کام کرنیوالی ملکی اورغیرملکی این جی اوز تین مختلف محکموں کے پاس رجسٹرڈکی جاتی ہیں ان میں سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن، محکمہ انڈسٹریزاورمحکمہ سوشل ویلفیئرشامل ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ان تینوں محکموں کے پاس رجسٹرڈ 7 ہزار693 این جی اوز کاڈیٹا ویب پورٹل پرجاری کیاجائیگا۔اس حوالے سے ویب پورٹل اورسافٹ ویئرتیارہوچکے ہیں اورمارچ کے وسط میں ویب پورٹل کا افتتاح کردیا جائیگا۔

حکام کے مطابق این جی اوز مختلف محکموں کے پاس رجسٹرڈہونے کی وجہ سے ان سے متعلق معلومات کا حصول خاصامشکل ہے تاہم اب ایک پیج پرتمام این جی اوزکی تفصیلات حاصل کی جاسکیں گی۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے جوسافٹ ویئر تیار کیا ہے اس کی مدد سے مختلف سرکاری محکمے جن میں ایف بی آر، ایکسائز، نادرا اورکسٹمزشامل ہیں ان کو رسائی دی جائیگی اور وہ ملکی اورغیرملکی این جی اوز کی جائیدادوں ، فنڈنگ، آفس بیئریرزکے غیرملکی دوروں ، بیرون ملک سے سامان کی درآمدسمیت دیگرمعلومات حاصل کرسکیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔