- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
- کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیلیے آن لائن اسلحہ فراہم کرنے والا گینگ گرفتار
- کراچی میں شہریوں کے تشدد سے 2 ڈکیت ہلاک، ایک شدید زخمی
- صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
- عوامی مقامات پر لگے چارجنگ اسٹیشنز سے ہوشیار رہیں
- روزمرہ معمولات میں تنہائی کے چند لمحات ذہنی صحت کیلئے ضروری
- برازیلین سپرمین کی سوشل میڈیا پر دھوم
- سعودی ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے سے ایک شخص ہلاک؛ 95 کی حالت غیر
کوروناوبا کے خلاف جنگ میں ہر شہری ہمارے لیے اہم ہے، آرمی چیف
راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی آفت کے خلاف جنگ میں ہر شہری ہمارے لیے اہم ہے اورقربانی کے جذبے سے سرشار باہمت عوام کی مدد سے اس چیلنج سے نمٹنے میں سرخرو ہوں گے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ تمام کمانڈرز کورونا وائرس سے متاثرہ عوام تک ہر ممکن وسائل فراہم کریں۔ گلگت بلستان، آزاد کشمیر،اندرون سندھ اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں تک ہر ممکن امداد پہنچائی جائے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ قدرتی آفت کے خلاف جنگ میں ہر شہری ہمارے لئے اہم ہے ، با ہمت اور قربانی کے جذبے سے سرشار عوام کی مدد سے اس چیلنج سے نمٹنے میں سرخرو ہوں گے۔
آرمی چیف کی زیر صدارت 231 ویں کور کمانڈرز کانفرنس راولپنڈی میں ہوئی جس میں کور کمانڈرز بذریعہ ویڈیو لنک اپنے ہیڈ کوارٹرز سے کانفرنس میں شریک ہوئے۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں خطے کی جیو سٹرٹیجک صورت حال اور قومی سلامتی کے امور کا جائزہ لیا گیا ۔ کانفرنس میں کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین صورت حال اور سول انتظامیہ کی مدد کیلئے ملک بھر میں پاک فوج کی تعیناتی کا جائزہ بھی لیا گیا۔ کانفرنس کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔