بلوچستان حکومت کا عید کے موقع پر نئی پابندیوں کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعرات 21 مئ 2020
پابندی كا اطلاق ضلع بولان، زیارت، حب لسبیلہ كے ساحل سمندر، گوادر، جیونی اور دوسرے مقامات پر ہوگا، ذرائع محكمہ داخلہ ۔ فوٹو : فائل

پابندی كا اطلاق ضلع بولان، زیارت، حب لسبیلہ كے ساحل سمندر، گوادر، جیونی اور دوسرے مقامات پر ہوگا، ذرائع محكمہ داخلہ ۔ فوٹو : فائل

كوئٹہ سمیت صوبے كے مختلف اضلاع میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ كے باعث عید پر تفریحی مقامات پر جانے كی پابندی عائد كردی گئی ہے۔

محكمہ داخلہ كے ذرائع كے مطابق پابندی كا اطلاق ضلع بولان، زیارت، حب لسبیلہ كے ساحل سمندر، گوادر، جیونی اور دوسرے مقامات پر ہوگا تاكہ نوجوان بچوں اور خواتین كو اكھٹے بیٹھنے سے روكا جاسكے۔

كوئٹہ كے تفریحی مقامات پر پابندی پہلے سے عائد ہے جب کہ موٹر سائیكل كی ڈبل سواری اور چھوٹی گاڑی كے اندر 2 افراد سے زائد بھی نہیں بیٹھ سكیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔