جائیداد کے جھگڑے پرباپ کو قتل کرنے والے ناخلف بیٹے گرفتار     

 منگل 29 ستمبر 2020
ملزمان پر  سگے باپ کو ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کرنے کا الزام ہے(فوٹو: ایکسپریس)

ملزمان پر سگے باپ کو ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کرنے کا الزام ہے(فوٹو: ایکسپریس)

پولیس نے حقیقی والد کو قتل کرنے والے دو ناخلف بیٹوں کو  ساتھی ملزم سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں دو حقیقی بیٹے محمد اخلاق اور  محمد عابد جبکہ ساتھی ملزم جاوید احمد شامل ہے۔ ملزمان کے انکشاف پر آلہ قتل کی برآمدگی و دیگر ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار جارہے ہیں

مقدمے کے مدعی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ نکڑالی گاؤں میں جائیداد کے تنازعہ پر اپنے حقیقی والد محمد ریاست پر کلہاڑی اور ڈونڈوں سے مسلح ہو کر حملہ کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔