چیئرمین کورونا ٹاسک فورس لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاورنے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا

شاہدہ پروین  جمعـء 23 اپريل 2021
اسپتال انتظامیہ نے انکا استعفی تاحال قبول نہیں کیا، اسپتال ترجمان 

اسپتال انتظامیہ نے انکا استعفی تاحال قبول نہیں کیا، اسپتال ترجمان 

 پشاور: چیئرمین کورونا ٹاسک فورس لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاورڈاکٹر یاسین نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

چیئرمین کورونا ٹاسک فورس لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاورڈاکٹر یاسین نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ چیئرمین کے استعفے دینے پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ انتظامیہ نے چیئرمین ڈاکٹریاسین سے ان کے تحفظات کے حوالے سے خصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسین نے اپنا استعفی میڈیکل ڈائریکٹر ایل ارایچ کو بھیج دیا ہے۔

ڈاکٹریاسین نے بحثیت ایچ او ڈی میڈیسن بھی استعفی دیا ہے۔ اپنے استعفی میں وجوہات میں انہوں نے بتایا ہے کہ انھوں نے احتجاجا اپنا استعفی پیش کیا ہے، تاہم اپنی خدمات بحثیت پروفیسرآف میڈیس جاری رکھوں گا۔

اسپتال ترجمان محمد عاصم نے رابطے پربتایا ہے کہ کورونا ٹاسک فورس کے انچارج ڈاکٹر یاسین نے کورونا ٹیم کے ہیڈ کی پوزیشن سے استعفی دیا ہے وہ بحثیت پروفیسرآف میڈیسن اپنے فرائض انجام دیں گے۔ اسپتال انتظامیہ نے انکا استعفی تاحال قبول نہیں کیا۔ان سے استعفی کی وجوہات کے بارے میں دریافت کیا جارہا ہے۔کورونا ٹاسک فورس میں سینئر ڈاکٹرز اہم کردار کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔