ایکسپو سینٹر کراچی میں کورونا ویکسینیشن سینٹر قائم

ویب ڈیسک  اتوار 9 مئ 2021
ویکسینیشن سینٹر میں روزانہ 30 ہزار افراد کو ویکسین لگ سکے گی، محکمہ صحت سندھ ۔ فوٹو:فائل

ویکسینیشن سینٹر میں روزانہ 30 ہزار افراد کو ویکسین لگ سکے گی، محکمہ صحت سندھ ۔ فوٹو:فائل

کراچی: حکومت سندھ نے ایکسپو سینٹر کراچی میں کورونا ویکسینیشن سینٹر قائم کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ صحت سندھ نے ایکسپو سینٹر کراچی میں کورونا ویکسینیشن سینٹر قائم کردیا، ویکسینیشن سینٹر میں روزانہ 30 ہزار افراد کو ویکسین لگ سکے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سندھ بھرمیں 3 فروری سے کورونا ویکسینیشن کا آغاز

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ایکسپو سینٹر میں ماس ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح آج ہوگیا ہے، ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کیا، ویکسینیشن سیںٹر 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: 40 سال سے زائد افراد کی کورونا ویکسینیشن کے لئے رجسٹریشن شروع

واضح رہے کہ ملک بھر میں مرحلہ وار کورونا ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا ویکسینشن کا آغاز 3 فروری کو شروع ہوا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔