40 سال سے زائد افراد کی کورونا ویکسینیشن کے لئے رجسٹریشن شروع کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  پير 26 اپريل 2021
50 سال سے زائد عمر کے رجسٹرڈ شہریوں کو بھی ویکسینیشن سینٹرز پر آکر ویکسین لگانے کی اجازت دینے کا فیصلہ۔ فوٹو:فائل

50 سال سے زائد عمر کے رجسٹرڈ شہریوں کو بھی ویکسینیشن سینٹرز پر آکر ویکسین لگانے کی اجازت دینے کا فیصلہ۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ 40 سال سے زائد العمر افراد کی کورونا ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر کا کہنا تھا کہ  این سی او سی کے اجلاس میں 40 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن شروع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، اگر آپ 40 سال سے زائد عمر ہیں تو خود کورجسٹرکرائیں اور دوسروں کو رجسٹریشن کیلئے بھی حوصلہ افزائی کریں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 50 سال سے زائد عمر کے رجسٹرڈ شہریوں کو بھی ویکسینیشن سینٹرز پر آکر ویکسین لگانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔