کل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں رکنیت کا حلف اٹھاؤں گا، چوہدری نثارکی تصدیق

ویب ڈیسک  اتوار 23 مئ 2021
الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اورمیدان کھلا چھوڑنابڑی سیاسی غلطی ہوگی، چوہدری نثار۔ فوٹو:فائل

الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اورمیدان کھلا چھوڑنابڑی سیاسی غلطی ہوگی، چوہدری نثار۔ فوٹو:فائل

 راولپنڈی: چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ کل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپنی رکنیت کا حلف اٹھانے جا رہا ہوں، کیوں کہ الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اور میدان کھلا چھوڑنا بڑی سیاسی غلطی ہوگی۔

سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما چوہدری نثار نے بیان دیا ہے کہ کل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپنی رکنیت کا حلف اٹھانے جا رہا ہوں، حلف اٹھانے سے میرے مؤقف یا سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، فیصلہ عوام کے ساتھ مشاورت سے کیا۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اسمبلی سے تنخواہ، ٹی اے ڈی اے سمیت کسی قسم کی مراعات نہیں لوں گا، حلف لینے کا مقصد حلقے میں سیاسی حالات اورمحرکات کو کنٹرول کرنا ہے، سیٹ چھوڑ کر ضمنی الیکشن میں حصہ لینا عجیب منطق ہوگی، اور الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اورمیدان کھلا چھوڑنا اس سے بھی بڑی سیاسی غلطی ہوگی، عوام کو کورونا وبا سے بچانا بھی حلف لینے کے فیصلے کی وجہ ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔