- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
- بیوی کی بے لوث خدمت، شوہر 10 سال بعد کومے سے زندگی کی طرف لوٹ آیا
- بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ
- کراچی : تین ڈاکو پولیس اہلکار سے بائیک چھین کر فرار، چوتھا زخمی حالت میں گرفتار
- افغانستان میں طالبان ملٹری کی گاڑی دھماکے میں تباہ؛ 6 ہلاک اور 8 زخمی
- 2014ء کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، عمران خان
- سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت جاب فیئر کل ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا
- اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ؛ پاکستان کے فائنل کھیلنے کے امکانات روشن
- شبلی فراز اور عمر ایوب کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتا ہوں، شیر افضل
- کراچی میں اغوا کی جانے والی ساڑھے4 سالہ بچی بازیاب، اغوا کارخاتون گرفتار
- بلوچستان میں حوالہ ہنڈی اور بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج مزید کم ہو گئی
- پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں داخل
- یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
- لاہور میں وکلا کا مطالبات کے حق میں احتجاج، پولیس سے شدید جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی
- وزیراعلیٰ پختونخوا علی گنڈاپور نے اپنی پارٹی کو بھی دھوکے دیے ہیں، گورنر کے پی
- وزیرِاعظم کا پاکستان اسکل کمپنی اور اسکل ڈویلپمنٹ فنڈ بنانے کا حکم
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 3 کشمیری نوجوان شہید
- دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر تاحال ویزے سے محروم
سپریم کورٹ کا کراچی میں گرین بیلٹ پر گھروں سمیت تمام تعمیرات گرانے کا حکم
کراچی: سپریم کورٹ نے دو ماہ کے اندر گرین بیلٹ سے تمام تر تجازوارت ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ نے پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 6 میں گرین بیلٹ پر تجاوزات سے متعلق درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس قاضی محمد امین احمد نے پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 6 میں گرین بیلٹ پر تجاوزات کیس میں تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے دو ماہ کے اندر گرین بیلٹ سے تمام تر تجازوارت ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا کے الیکٹرک کا غیرقانونی گرڈ اسٹیشن دو ماہ میں ختم کرنے کا حکم
تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت نے گرین بیلٹ پر قائم گھروں سمیت تمام تر اسٹرکچر بھی ختم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ شہریوں نے گرین بیلٹ پر کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن بنانے کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے درخواستگزاروں کے گھروں سمیت ہر قسم کی تجاوزات کے خاتمے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے تحریری حکم نامے میں تنبیہ کی ہے کہ گھر اور اسٹرکچر خود سے نہ ہٹایا گیا تو متعلقہ ادارے کو کارروائی کی ہدایت دیں گے۔ عدالت نے گرین بیلٹ کیس کی سماعت دو ماہ کے لیے ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شہریوں کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ گرین بیلٹ کو کمرشل سرگرمی کے لیے استعمال کی اجازت نہیں دے سکتے۔ عدالت نے کے ایم سی کو گرین بیلٹ کی اصل پوزیشن بحال کرنے اور کے ایم سی کو ہی گرین بیلٹ پر پارک بنانے کی بھی ہدایت کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔