ایل پی جی مسلسل دوسرے روز 5 روپے کلو مہنگی

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 20 جون 2021
24گھنٹوں میں ایل پی جی کی قیمت میں مجموعی طور پر 10روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا۔ فوٹو: فائل

24گھنٹوں میں ایل پی جی کی قیمت میں مجموعی طور پر 10روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: ایل پی جی کی قیمت میں24 گھنٹے میں دوسری بار اضافہ کر دیا گیا قیمت 145 سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو گرام ہوگئی۔ 

24گھنٹوں میں ایل پی جی کی قیمت میں مجموعی طور پر 10روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا۔ 5 روپے فی کلو گرام قیمت بڑھنے سے گھریلو سلنڈر 60روپے اور کمرشل سلنڈر240روپے مزید مہنگا ہو گیا۔

قیمت میں اضافے ہونے سے گھریلو سلنڈر120  اورکمرشل سلنڈر 480 روپے اضافہ ہو چکا ہے ۔اب 1770روپے میں گھریلو سلنڈر اور 6810  روپے میں کمرشل سلنڈر دستیاب ہو گا ۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔