کراچی: مختلف حادثات میں5 افراد جاں بحق

شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا


اسٹاف رپورٹر October 24, 2024
(فوٹو: فائل)

شہر مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ٹریلر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گیا ۔

ایس ایچ او سرجانی غلام حسین پیرزادہ نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ ان کی عمریں 25 سے 30 سال کے قریب بتائی جاتی ہیں۔

تاہم، پولیس نے دونوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ متوفین کے قبضے سے 3 موبائل فونز ملے ہیں اور وہ بھی حادثے میں ٹوٹ چکے ہیں۔

تاہم، پولیس کو موٹر سائیکل کا رننگ پیپر ملا ہے جسے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ بائیو میٹرک سسٹم کی مدد سے متوفین کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ پولیس نے ٹریلر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

حب ریور روڈ نادرن بائی پاس بند ٹول پلازہ کے پاس  ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

متوفی کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 39 سالہ عبدل کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے 55 سالہ افتخار کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفین راہگیر بتائے جاتے ہیں حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا تھا۔

قائد آباد ادویات بنانے والی کمپنی کے قریب ٹریفک حادثے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 40 سالہ آصف نامی شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ کارساز بحریہ آڈیٹوریم کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لیجائی گئی۔

چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی فوری طو پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 24 سال کے قریب بتائی جاتی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔