- کراچی کیلیے بجلی مہنگی اور پورے ملک کیلیے سستی کرنے کی منظوری
- زمان پارک میں عمران خان کی سیکورٹی کیلیے خیبرپختونخوا سے تازہ دم ورکرز طلب
- بھارت اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتا تو ہم کیسے بھیجیں؟ نجم سیٹھی
- مدافعتی نظام میں ایچ آئی وی کی خفیہ جائے پناہ کی موجودگی کا انکشاف
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ
- روزہ افطار کرتے دکاندارلٹ گئے، واردات کی فوٹیج وائرل
- خیبر پختون خوا کے میدانی علاقوں میں تعلیمی اداروں کیلیے موسم بہار کی تعطیلات
- سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ بنے یا فل بینچ، ہمیں فرق نہیں پڑتا، عمران خان
- چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ ریٹائرڈ، مسرت ہلالی صوبے کی پہلی خاتون قائم مقام چیف جسٹس بنیں گی
- حافظ قرآن کیس میں وہ باتیں زیربحث آئیں جو کیس کا حصہ ہی نہ تھیں، جسٹس شاہد
- عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب تحقیقات کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا
- ورلڈکپ؛ پاکستان اپنے میچز سری لنکا یا بنگلہ دیش میں کھیلنا چاہتا ہے، پی سی بی
- ٹیریان کیس؛ عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ
- جج دھمکی کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ معطل
- وزیراعظم کا جسٹس فائز کے خلاف ریفرنس واپس لینے کا حکم
- عمران خان کی تمام مقدمات کے اخراج کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست
- قومی اسمبلی؛ حکومت کا ایکسپورٹ سیکٹر کے لیے بجلی سبسڈی ختم کرنے کا اعتراف
- نہیں چاہتا! جو میرے ساتھ ہوا بابراعظم کے ساتھ بھی ہو، سرفراز احمد
- مہنگائی کے اثرات؛ لیڈیز ٹیلرز رمضان میں ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں
- کراچی سٹی کورٹ سے راہداری ضمانت منظوری، حسان نیازی کو رہا کردیا گیا
بدقسمتی سے ہمارے بزرگوں نے پاکستان سے انصاف نہیں کیا، وزیراعظم

جو بھی قانون بنایا جائے اس پر سختی سےعمل کیاجائے، وزیراعظم فوٹو: فائل
ناران: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہمارے بزرگوں نے پاکستان سے انصاف نہیں کیا.
ناران میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ سیاحت کا فروغ امن کے بغیر ممکن نہیں، بیرون ممالک کے سیاح خود کو محفوظ سمجھیں تو ہی پاکستان آئیں گے، سیاحت کے حوالے سے صوبائی حکومتوں کو قوانین کی تیاری کی ہدایت کی ہے، سیاحوں کو متوجہ کرنے کے لیے رافٹنگ نے سمیت کئی کھیل متعارف کرائے جا رہے ہیں، ملک میں مذہبی اور تاریحی سیاحت کی گنجائش موجود ہے، سوئٹزرلینڈ سیاحت سے سالانہ 80 ارب ڈالر کماتا ہے، نتھیا گلی جیسے 15 نئے سیاحتی مکانات بنائے جا سکتے ہیں۔
اس سے قبل تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات پر خیبر پختونخوا حکومت کو تحسین پیش کرتاہوں، پہلے یہاں درخت کٹے ہوئے ہوتے تھے لیکن آج بڑے بڑے درخت دیکھ رہا ہوں۔ میں دنیا بھر میں گھوما پھرا ہوا ہوں لیکن پاکستان جیسی خوبصورتی کہیں نہیں، کاغان میں جو خوبصورتی ہے دنیا میں شائد ہی ہوگی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ کی نعمتوں کا شکر ان کی حفاظت کرکے کیا جاتا ہے، ہمیں وہ پاکستان چھوڑ کر جانا ہے جس پر آنے والی نسلیں ہمارا شکریہ ادا کریں، بدقسمتی سے ہمارے بزرگوں نے پاکستان سے انصاف نہیں کیا، ہمارے درختوں اور جنگلات کو تباہ کیا، انہوں نے یہ نہیں سوچا کہ وہ بھی ایسا پاکستان چھوڑ کر جائیں جیسا انہیں ملا تھا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں اپنے سیاحتی مقامات کا خیال رکھنا ہے، سیاحت سے اتنا پیسہ ملے گا کہ لوگوں کو مالی فائدہ ہوگا، ہمارے سیاحتی علاقوں میں سیاحت سے نوکریاں ملیں گی، ہمارے دین میں پاکیزگی اور صفائی کی بہت اہمیت ہے، ہمیں اپنے ملک کو صاف کرنا ہے، کلین اینڈ گرین پاکستان کے وژن پرعمل پیرا ہیں، درختوں کی حفاظت کے لئے مقامی افراد کو بھرتی کیا جائے، کاغان میں دریاوَں میں جو ناقص مواد پھینکا جاتا ہے اس پر پابندی لگائی جائے۔ جو بھی قانون بنایا جائے اس پر سختی سےعمل کیاجائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔