پشاور میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور تین زخمی

ویب ڈیسک / کرائم رپورٹر  پير 16 اگست 2021
واقعہ پرانی دشمنی کی بنا پر پیش آیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں، پولیس (فوٹو : فائل)

واقعہ پرانی دشمنی کی بنا پر پیش آیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں، پولیس (فوٹو : فائل)

پشاور میں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے شاہ پور میں چابیاں اسٹاپ پر دو فریقین کے درمیان پرانی دشمنی کے سبب پیش آیا جس میں 4 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کے بعد پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی جس نے شواہد جمع کرنے شروع کردیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کی بنا پر پیش آیا، ملزمان ہدایت، رئیس اور سرتاج نے اپنے مخالف فریق پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 4 افراد عمر شیر، عنایت خان، عبدالوہاب اور خان شیر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تین راہگیر بھی فائرنگ کی لپیٹ میں آگئے جن میں خورشید، ستار اور بلال شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔