اسلام آبادہائی وے پر ٹریفک حادثہ میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق

اسٹاف رپورٹر  منگل 16 نومبر 2021
ریبورن کار کے ساتھ تیز رفتار سوزوکی کیری ڈبہ اور بی ایم ڈبلیو گاڑی کی زوردار ٹکر ہوئی فوٹو:فائل

ریبورن کار کے ساتھ تیز رفتار سوزوکی کیری ڈبہ اور بی ایم ڈبلیو گاڑی کی زوردار ٹکر ہوئی فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں تھانہ آبپارہ کی حدود اسلام آبادہائی وے پر ٹریفک کے خوفناک حادثہ میں ایک خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہنڈا ریبورن کار کے ساتھ تیز رفتار سوزوکی کیری ڈبہ اور بی ایم ڈبلیو گاڑی کی زوردار ٹکر ہوئی جس کے نتیجہ میں ہنڈا کار میں سوار خاتون اور تین مرد شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال پہنچایا جارہا تھا کہ چاروں دم توڑ گئے ۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ۔ جاں بحق افراد کے ورثاء ہسپتال پہنچ رہے ہیں جنہیں لاشیں حوالے کی جائیں گی۔ حادثہ کے بعد اسلام آباد ہائی وے پر بدترین ٹریفک جام رہا جس میں ٹریفک پولیس بروقت ٹریفک کی روانی بحال نہ کروا سکی اور کئی کلومیٹر تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔